چند امیدواروں کے دہم سائنس گروپ کے نتائج روکے جاسکتے ہیں

image
کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت کے مطابق ایسے امیدوار جو سالانہ امتحان سال 2018 جماعت دہم سائنس گروپ (ریگولرو پرائیویٹ) میں شریک ہوئے مگر اپنی کسی بھی قسم کی دستاویزات فارم کے ساتھ جمع نہیں کروا سکے ہیں

ان تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 3اور 4اگست تک لازمی بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن کمرہ نمبر 11 بلاکAمیں اپنی دستاویزات جمع کروا دیں نہیں تو ان کا رزلٹ روک لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تبدیل شدہ اسکول کی اوریجنل پرمیشن،ایڈمٹ کارڈ کی فوٹو کاپی، نہم اور دہم جماعت کے ایک ساتھ امتحانات، ایڈیشنل پیپرز، امپروومنٹ آف گریڈ کی اصل پرمیشن اور رجسٹریشن، اسپیشل چانس دینے والے اپنا انرولمنٹ، رجسٹریشن اور ایڈمٹ کارڈ کی کاپی، دیگر بورڈ سے نہم جماعت کا امتحان پاس کر کے میٹرک بورڈ سے الحاق ہونے والے امیدوار بھی اپنا انرولمنٹ، اصل پرمیشن، رجسٹریشن اور ایڈمٹ کارڈ کی فوٹو کاپی جلد از جلد جمع کروا دیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.