کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2019 بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں23نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور والدین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تاریخ آگے بڑھائی
جا رہی ہے لہٰذا جن اسکولوں نے ابھی تک طلبہ کے امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ
جلد ہی فارم جمع کرا دیں۔