مہکتی کلیاں

@ کسی مخلوق کے آگے جھکنے سے بہتر ہے کہ اسکے آگے جھکو جس نے اسکو پیدا کیا ہے۔

@ انسان کی کم ظرفی کی یہ علامت ہے کہ وہ اللہ کی عطا کی ہوئی چیز پر عاجزی اختیار کرنے کے بجائے اکڑے۔

@ نعمتوں کا شکریہ صرف زبان سے نہیں بلکہ اسکے صحیح استعمال سے کرو۔

@ زبان ایک ایسی چابی ہے جس سے اچھائی اور برائی دونوں کا دروازہ کھل جاتا ہے۔

@ حسرت اپنی ناکامیوں پر نہ کرو بلکہ حسرت اس بات پر کرو کہ تم ناکام کیوں ہوئے۔

@ غصے میں کیا ہوا فیصلہ انسان کو پچھتانے کے علاوہ کچھ نہیں دیتا۔

@ کینے کا بیج چھوٹا لیکن درخت تناور ہوتا ہے۔
و
@ حسد کی آگ حاسد کو خود زیادہ تکلیف دیتی ہے

@ علم کتابوں میں نہیں بلکہ اپنے اردگرد ڈھونڈو۔

@ گھر میں رشتوں کی دیوار مضبوط نہ ہو تو وہ گھر کھنڈر بن کر رہ جاتا ہے۔

@ جس نے رب کو جان لیا اس نے سب کچھ پہچھان لیا۔

@ وہم وہ جھوٹ ہے جو سچ کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

@ عورت ایک خزانے کی مانند ہوتی ہے۔ چھپی رہے تو محفوظ کھل جائے تو برباد۔

@ بچپن اور بڑھاپے میں یہ فرق ہے۔ بچپن سیکھنے کے لئے اور بڑھاپا سکھانے کے لئے ہوتا ہے۔

@ شرم اگر عورت سے نکل جائے تو اسکو بے عزت کر دیتی ہے۔ مرد سے نکل جائے تو بے غیرت کردیتی ہے۔اور قوم سے نکل جائے تو اسکو بےحمیت کر دیتی ہے۔

(ام بلال ریاض)
 

ام بلال
About the Author: ام بلال Read More Articles by ام بلال: 15 Articles with 23974 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.