برنارڈ شا کی طویل العمری کا راز اور مشتعل ہجوم

ایک صحافی نے جارج برنارڈ شا سے انٹرویو کے دوران پوچھا کہ ان کی طویل العمری کا راز کیا ہے؟

برنارڈ شا نے جواب دیا“ میں ہمیشہ سر ٹھنڈا اور پاؤں گرم رکھتا ہوں“-

انٹرویو شائع ہوا تو شا کے لاکھوں مداحوں نے پڑھا اور پھر بہت سے لوگوں نے سر پر برف رکھنی شروع کردی اور پاؤں بھی سینکنے شروع کردیے-

نتیجتاً کسی کو سرسام ہوگیا تو کسی کو بخار- چند روز بعد مشتعل حضرات کا ایک بہت بڑا جلوس برنارڈ شا کے دروازے پر پہنچا تو شا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا “ بےوقوفو میرا وہ مطلب نہ تھا جو تم سمجھ بیٹھے- دراصل سر ٹھنڈا رکھنے سے میری مراد تھی کہ میں کبھی غصے میں نہیں آتا اور پاؤں گرم رکھنے سے میرا مقصد یہ تھا کہ میں ہمیشہ پیدل چلتا ہوں اور یہی میری طویل العمری کا راز ہے“-

(بشکریہ: بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی خان)

YOU MAY ALSO LIKE: