مونچھوں والی شہزادی کے عشق میں نوجوانوں کی خودکشیاں

خوبصورتی ایک ایسی چیز ہے جس کی خواہش ہر عورت کرتی ہے- اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے دور میں لوگ خوبصورتی اور پرکشش دکھائی دینے کے لیے ہر کوشش کرنے کو تیار نظر آتے ہیں-

ہر دور میں خوبصورتی کے معیار مختلف رہے ہیں لیکن اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ اصل خوبصورتی کیا ہے تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟ کیا آپ کے جواب میں کسی خاتون کی مونچھیں شامل ہوں گی؟
 

image


جی ہاں ایک ایرانی شہزادی نے خوبصورتی کی مکمل تعریف ہی بدل کر رکھ دی- یہ شہزادی نہ صرف گھنی بھنوؤں کی مالک تھی بلکہ اس کے چہرے پر واضح مونچھیں بھی موجود تھیں جو اس وقت خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی تھیں-

اس شہزادی کا نام قجر (Qajar) تھا اور یہ 1785 میں ایران کے حکمران یا بادشاہ نصر الدین شاہ کی بیٹی تھی- نصر الدین عورت کی خوبصورتی کے حوالے سے پرانے خیالات کو بدلنا چاہتا تھا- اس کا ماننا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے عورت کو خوبصورت اور پرکشش دکھائی دینے کے لیے پتلا بھی ہونا چاہیے-
 

image


اس بادشاہ کا شمار اپنے وقت کے طاقتور حکمرانوں میں ہوتا ہے تو اور اس نے ایران میں 47 سال تک حکومت کی- یہ بادشاہ کئی خوبصورت عورتوں کے ساتھ تعلق رکھتا تھا-

اس بادشاہ کی بیٹی قجر کو اس وقت ایران میں خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا تھا جبکہ اس کے چہرے پر مونچھیں بھی موجود تھیں-
 

image

تاریخ کا مطالعہ کرنے پر معلوم چلتا ہے کہ ہزاروں افراد نہ صرف اس سے شادی کے خواہشمند تھے بلکہ 13 نوجوانوں نے شہزادی کی طرف سے مسترد کیے جانے بعد خودکشی بھی کر لی تھی-

کہا جاتا ہے کہ یہ نوجوان شہزادی کے عشق میں مبتلا تھے اور یہی وجہ ہے کہ جب شہزادی نے ان کی شادی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تو ان نوجوانوں نے دل گرفتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا-
 

image

شہزادی قجر ایسے لوگوں کے لیے ایک مثال سمجھی جاتی تھی جو خوبصورتی کے لیے دوسروں کی طرف دیکھتے ہیں یا دوسرے لوگوں کی پیروی کرتے ہیں- خوبصورتی آپ کے اندر ہوتی ہے اور اس کا انحصار اس بات پر نہیں ہوتا کہ آپ نے کیا زیب تن کر رکھا ہے بلکہ یہ آپ کے اعتماد اور اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ آپ اپنا خیال کیسے رکھتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Beauty is one thing that every woman wanted to have, no doubt these days people are going under knifes to get that attractive and charming look. If someone asked you what is true beauty what will be your answer? Does your answer include mustache? Well, there was a princess who changed the whole definition of looking beautiful. Instead of starving herself, she opted to look full.