وہ اشیاﺀ جن کی اختتامی تاریخ سے آپ ناواقف ہیں

ہم اکثر عام استعمال کی مختلف اشیاﺀ کو کئی سالوں تک اپنے گھر میں محفوظ رکھتے ہیں- لیکن بیشتر افراد اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں ان اشیاﺀ کے استعمال کی بھی ایک مدت ہوتی ہے جس کے بعد یا تو یہ بیکار ہوجاتی ہیں یا پھر خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں- ہم یہاں چند ایسی ہی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی ایک فہرست پیش کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر ناقابلِ استعمال ہونے کے باوجود آپ نے بھی قیمتی خزانہ سمجھتے ہوئے طویل عرصے سے اپنے گھر میں سنبھال کر رکھی ہوئی ہوں گی-
 

Hydrogen peroxide
یہ جراثیم کش دوا تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اس دوا کی بوتل کھولے جانے بعد یہ صرف 2 ماہ تک قابلِ استعمال رہتی ہے اور اس کے بعد اپنی خصوصیات سے محروم ہونے لگتی ہے- یہاں تک اگر اس دوائی کی بوتل کو ایک سال تک نہ کھولا جائے تو بھی یہ قابلِ استعمال نہیں رہتی-

image


Spices
ایسے افراد جو نایاب مصالحوں کو ذخیرہ کرنے کا شوق رکھتے ہیں ان کے لیے یہ بری خبر ہے کہ مصالحے 2 سال سے زیادہ نہیں رکھے جاسکتے ہیں کیونکہ اس کے بعد یہ اپنی خصوصیات اور ذائقہ کھونے لگتے ہیں-

image


Tea bags
ٹی بیگ کتنے ہی اچھے طریقے سے بند کیوں نہ کیے گئے ہوں یہ پھر بھی 6 ماہ کی مدت کے بعد قابلِ استعمال نہیں رہتے کیونکہ یہ اپنی افادیت اور ذائقہ کھو چکے ہوتے ہیں-

image


Sunglasses
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دھوپ سے بچاؤ کے لیے استعمال کیے جانے والے چشمے کی بھی ایک خاتمے کی تاریخ ہوتی ہے اور انہیں 2 سال بعد لازمی تبدیل کر لینا چاہیے ورنہ یہ آنکھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں-

image


Toothpaste and toothbrush
ٹوتھ برش کو لازمی ہر 3 ماہ میں تبدیل کر لینا چاہیے کیونکہ یہ جراثیموں کا گھر بن چکا ہوتا ہے جبکہ ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کھولے جانے کے بعد زیادہ سے زیادہ 1 سال میں استعمال کر لینی چاہیے اس کے بعد نہیں- اگر آپ سفری ٹیوب رکھتے ہیں تو اس کے استعمال کی مدت کی بھی جانچ ضرور کریں-

image


Towels
ایک حقیقت یہ ہے کہ گیلے تولیے جراثیموں کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں- اس کے علاوہ بھی تولیے کو ایک وقت تک ہی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ماہرین کے مطابق ہر 3 سال کے دوران اپنا تولیہ لازمی تبدیل کرلیں-

image


Combs
اگر آپ باقاعدگی سے اپنی کنگھی دھوتے اور صاف کرتے ہیں تو اسے 1 سال سے زیادہ استعمال نہ کریں- اس سے زیادہ استعمال کرنے پر آپ کو خشکی اور بالوں کی خرابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-

image

Makeup brushes and sponges
ہر بار استعمال کے بعد میک اپ برش کو نہ صرف ضرور دھونا چاہیے بلکہ اسے ہر 5 سال کے دوران تبدیل بھی کرلینا چاہیے کیونکہ یہ آپ کی جلد کے لیے اچھا ہے- اس کے علاوہ Sponges کو تو ہر 6 ماہ کے دوران تبدیل کرنا چاہیے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We all have things at home that are stored for years and even decades. They seem eternal to us, but the majority of them are actually limited by an expiration date, after which the items become useless and possibly even dangerous.