چند شکوے جو اکثر لوگوں کو اپنے ملک سے ہیں

ہم یہ دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو بھی اپنے ملک یا ملکی حالات سے کوئی نہ کوئی شکایت ضرور ہوگی- درحقیقت دنیا میں کوئی بھی ملک ایسا نہیں ہے جو مکمل طور پر برائیوں سے پاک ہو- دنیا کے سامنے کوئی ملک چاہے کتنا بھی اچھا ہو لیکن وہاں کے باشندوں کو اپنے ملک کے کسی نہ کسی ایک شعبے میں کوئی شکایت ضرور ہوتی ہے- اسی اعتبار سے ہم یہاں آج آپ کو دنیا کے چند ممالک کے باشندوں کی اپنے ملک سے شکایت کے بارے میں بتا رہے ہیں-
 

image
یونان کے بیشتر حصوں میں ٹیکس کی چوری عام ہے اور اس چوری کو حق سمجھا جاتا ہے- یونان کی عوام اکثر اسی حوالے سے شکوہ کرتی نظر آتی ہے-
 
image
آذربائیجان میں اقربا پروری بہت زیادہ ہے٬ یہاں ملازمتیں زیادہ اپنے خاندان یا دوست احباب کو دی جاتی ہیں اور ان سے زیادہ پڑھے لکھے افراد کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے-
 
image
جنوبی افریقہ میں تشدد٬ اغواﺀ اور کرپشن کی شکایات عام پائی جاتی ہیں-
 
image
آج کی ترقی یافتہ دنیا میں بھی فلپائن کے باشندوں کو اپنے ملک میں انٹرنیٹ سروس کی سست رفتار کی شکایت ہے-
 
image
کینیڈا کی عوام کا اپنی حکومت سے شکوہ ہے کہ امریکہ سے زیادہ ہمیں توجہ دی جائے کیونکہ ہمارے اپنے مسائل بہت زیادہ ہیں-
 
image
آسٹریلیا میں کسی بھی چیز کی شپنگ انتہائی مہنگی ہے- بعض اوقات کسی کو تحفہ بھیجنے پر آنے والے اخراجات اس تحفے کی مالیت سے بھی زیادہ ہوتے ہیں-
 
image
سنگاپور میں پریس پر بہت سی پابندیاں عائد ہیں اور ملک کے اندرونی معاملات سے متعلق ہر خبر آزادانہ طریقے سے شائع نہیں کی جاسکتی-
 
image
میکسیکو میں اسکول سے لے کر میڈیا تک ہر چیز پر حکومت اور فوج کا کنٹرول ہے٬ جیسا وہ چاہیں ویسا وہاں کی عوام کو بتائیں-
 
image
ملائیشیا میں چین اور بھارت کے خلاف نسل پرستی عروج پر ہے-
 
image
پرتگال میں کسی کو بھی سیاسی حالات کی پرواہ نہیں یہاں صرف فٹبال کا شوق رکھنے والے لوگ پائے جاتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

We bet that you have some complaints about your country. After all, no country is perfect. Even though there are plenty of indexes out there showing which country is the best in some given area, people complain anyway. Yes, even the Swiss. So get ready to feel a little less bad about where you live. These are some complaints that people often have about their countries!