ڈپریشن کی چند نہ نظر انداز کرنے والی علامات

ہم سب کو ہی زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی حد تک ڈپریشن سے واسطہ پڑتا ہے۔ یہ ہمیں تنگ کرتا ہے تکلیف دیتا ہے ۔ ہم اسکے ساتھ لڑتے لڑتے تھک جاتے ہیں اور اگر مستقل اسکی کیفیت میں رہنے لگ جائیں تو سمجھ نہیں آتی کہ اس کے ساتھ کس طرح نبھا کرتے ہوئے رہیں۔

سب سے پہلے تو اسکی علامات کو سمجھ لیں۔

ہمیشہ غم میں رہنا
اگر آپ ہمیشہ انتہا کے غمگین اور رنجیدہ رہ سکتے ہیں۔ اگر آپ ہمیشہ مسئلہ چھوٹا ہو یا بڑا مگر بہت اچھے سے اس مسئلے پر غمگین رہ سکتے ہیں۔ منٹوں نہیں بلکہ گھنٹوں کے حساب سے غم منا سکتے ہیں۔ آپ کو کچھ کہا بعد میں جائے آپ رونے پہلے تیار ہوں۔ تو آپ ڈپریسڈ ہیں۔

بہت خوشی میں رہنا
اگر تو آپ بےحد خوشی کے ساتھ رہتے ہیں مگر اتنی خوشی کہ جو حد سے ہی تجاوز کر جائے جو آپکو بے حال کر دے۔ جو آپکو خوشی کی کیفیت میں خوشی سے ہی نڈھال کر دے۔ تو یہ کیفیت بظاہر نہیں لگتی مگر حقیقت میں ڈپریشن کی علامت ہو سکتی ہے۔

ہمیشہ لڑنے کا بہانہ ڈھونڈنا
اگر آپ وہ انسان ہیں جو کہ لڑنے کو تیار رہیں ۔ پہلے وجہ ڈھونڈیں پھر بے حد خوشی کے ساتھ اس وجہ کو بڑھا سکتے ہیں۔ بہت مزے سے اس وجہ کو بیٹھ کر گھنٹوں اس پر کڑھ لیں۔ تو آپ ڈپریشن میں ہیں یا ڈپریشن کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔ اسی لئے ہمیشہ لڑنے کا دل کرے تو خود کو چیک کریں۔ خود پر نظر رکھیں ۔

ہمیشہ سے زیادہ بولنا / چپ رہنا
اگر آُپ بہت ذیادہ بول سکتے ہیں۔ لگا تار بول سکتے ہیں۔ اگر آُپ لگاتار خا موش رہ سکتے ہیں۔ ہمیشہ جیسے ہوں آُپ ویسے نہ رہیں ۔ بدل سے جائیں آپ کو خود کو بھی لگے یا کوئی جاننے والا بھی کہنے لگے ۔ تو چیک کرلیں۔

ہمیشہ پسندیدہ کام ، ناپسند ہو جانا
آپکو جو کام کرنا ہمیشہ پسند رہا ہو مگر اچانک سے آپکو وہ کام شدید نا پسند آنے لگے۔ اسکو کرنے کا دل نہ کرے۔ اس سے جان چھڑانا چاہیں۔ اپنی چیزیں توڑ کر پھیند دینا چاہیں۔ اپنی چیزوں کو آگ لگانا چاہیں۔ اپنی ہی چیزوں سے نفرت کرنے لگیں تو آپ کے اندر ڈپریشن پنپ رہا ہے۔

بہت زیادہ ممنوعہ کام کرنا
اگر تو بہت ذیادہ پورنو گرافک یا فحش قسم کے لٹریچر میں پڑ جائیں اور پھر ایک وقت آتا ہے کہ پہلے پہل یہ چیزیں آپکو بری لگتی ہیں۔ نفرت محسوس کراتی ہیں۔ مگر ایک وقت آتا ہے کہ آپکو ان چیزوں سے کوئی نفرت یا بیزاری محسوس ہونا ختم ہونے لگتا ہے اور آپ انکے عادی ہونے لگتے ہیں۔

ایک طرف انکی عادت اور دوسری طرف ڈپریشن اکٹھے آجاتے ہیں۔

بہت زیادہ/کم کھانا یا پینا
اگر کوئی معمول سے جتنا کہ وہ کھاتا ہو عام طور پر ذیادہ کھانے لگے یا کوئی معمول سے کم مطلب جتنا کھاتا ہو اس سے کم کھانے لگے تب بھی یہ ڈپریشن کی علامت ہے۔ اسی لئے انسان کو چاہئے کہ کھانا پینا بھی مد نظر رکھے ۔ کیونکہ نارمل پسن نارمل مقدار یا جتنی اسکے حساب سے نارمل ہو گی اتنی ہی لے سکتا ہے۔

بہت زیادہ سست ہو کر بیٹھ رہنا
اگر آپ ہمیشہ سست سے رہنے لگے بیٹھے ہی رہنا چاہیں تو کبھی بھی خود کو اگنور نہ کریں ۔ خود کو باہر نکلنے پر مجبور کریں۔ خود کو کام کاج کے لئے زبردستی اکسائیں۔ تاکہ آپ کے اندر حرکت پیدا ہو اور حرکت میں برکت ہے۔

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 272615 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More