حوض میں کتنے پیالے پانی ہے؟ حیران کن جواب

احمد شاہ قاچاروالی ایران نے ایک بار اپنے وزیروں سے ایک ایسا دلچسپ سوال پوچھا جس کا کوئی بھی جواب نہ دے سکا لیکن ایک طالب علم نے ایسا جواب دیا کہ سن کر شاہ حیران رہ گیا-

ایک دن احمد شاہ قاچاروالی ایران نے اپنے وزیر حاجی مرزا آقاسی سے پوچھا کہ بتاؤ سامنے والے بڑے حوض میں کتنے پیالے پانی ہے۔ وزیر نے جواب دیا کہ یہ سوال آپ کسی طالب علم سے پوچھیں، جو اس علم کے متعلق کچھ اندازہ رکھتا ہو۔

چنانچہ ایک طالب علم کو بلایا گیا۔ احمد شاہ نے اس سے بھی وہی سوال کیا۔ لڑکے نے دریافت کیا جناب وہ پیالہ کتنا بڑا ہوگا۔ اگر پیالہ نصف حوض کے برابر ہو گا تو دو پیالے پانی حوض میں ہوگا۔ اگر پیالہ حوض کا تہائی ہوگا تو تین پیالے۔ اگر چوتھائی ہو گا تو ہوگا تو چار پیالے۔ علی ہذا القیاس اگر پیالہ ہزارواں حصہ ہوگا تو ہزار پیالے۔

احمد شاہ اس برجستہ حاضر جوابی سے بہت خوش ہوا اور طالبعلم کو معقول انعام و اکرام سے نوازا۔

YOU MAY ALSO LIKE: