ویران عمارات کے وحشت ناک اندرونی مناظر

عمارتوں کا استعمال ترک کرنے اور انہیں ویران چھوڑ دینے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں- ان وجوہات میں جنگیں٬ سیاسی بدامنی٬ قدرتی آفات٬ فنڈ کی کمی یا پھر بہتر جگہ کی تلاش جسے عوامل شامل ہیں- آج دنیا میں ایسی متعدد ویران فیکٹریاں٬ ائیرپورٹ٬ اسپتال اور گھر موجود ہیں جہاں کبھی زندگی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ دکھائی دیتی تھی- اور آج یہ مقامات کسی کھنڈر کا منظر پیش کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر وحشت ہوتی ہے- چند ایسے ہی وحشت زدہ مقامات کی تصاویر آج کے ہمارے اس آرٹیکل میں بھی موجود ہیں-
 

image
جرمنی کے شہر برلن میں واقع عراق کے سفارت خانے کی سابقہ عمارت جس کی دیواریں دلچسپ پینٹنگ سے آراستہ ہیں-
 
image
یہ سوویت آرمی کا سابقہ ہیڈکوارٹر ہے جو کہ جرمنی کے علاقے Wuensdorf میں واقع ہے- تصویر میں ہیڈکوارٹر میں موجود سوئمنگ پول کی باقیات دیکھی جاسکتی ہیں-
 
image
یہ یوکرین کے چرنوبل نیوکلئیر پاور پلانٹ کے نزدیک واقع شہر Pripyat کی ایک عمارت کا اندرونی منظر ہے جسے کیمیائی حادثے کا بعد ویران چھوڑ دیا گیا تھا-
 
image
یہ بڈاپسٹ میں واقع سابقہ سوویت ہاسپٹل کی تصویر ہے جسے 1991 میں ہنگری سے نکلنے والے فوجی قافلوں نے ویران چھوڑ دیا-
 
image
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں واقع نیو ورلڈ نامی ڈپارٹمنٹ اسٹور کا منظر جسے 1997 میں بند کردیا گیا- اس اسٹور میں ایک خفیہ ایکوریم بھی موجود تھا-
 
image
یہ چین کے شہر بیجنگ کے مضافات میں واقع اینٹیں بنانے والی ایک فیکٹری تھی جسے آلودگی کو کم کرنے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کے دوران بند کر دیا گیا-
 
image
قطرینہ طوفان کی تباہی کو 10 سال سے بھی زائد کا عرصہ گزر چکا لیکن آج بھی Louisiana کے علاقے New Orleans میں ویران گھروں کی صورت میں اس کے اثرات دیکھے جاسکتے ہیں-
 
image
یہ بھی قطرینہ طوفان کا شکار بننے والے ایک ویران گھر کا اندرونی منظر ہے جہاں گھر کے کسی مکین کا ایک کوٹ اب بھی ہینگر پر موجود ہے-
 
image
یونان کے ایک گاؤں Kleitos کے ایک ویران گھر میں طویل مدت بعد بھی میز پر پلیٹیں موجود ہیں- یہ گاؤں Greek Public Power Corporation نے پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے خرید لیا تھا-
 
image
نیویارک کا Grossinger's Catskill Resort ایک زمانے میں مشہور ترین سیاحتی مقام تھا- تاہم 80 کی دہائی میں اس تفریحی مقام کے مالک کے انتقال کے بعد اسے ویران چھوڑ دیا گیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Buildings are abandoned for a myriad of reasons - war, political unrest, natural disasters, dried-up funding, or a simple relocation to better facilities. Factories, airports, hospitals, and homes that no longer serve any purpose fall into disrepair.