دکھی انسانیت کی پکار --- حسین ٹرسٹ ڈھڈیال

حسین ٹرسٹ ڈھڈیال کے روح رواں محترم طارق محمود ظفری کے ساتھ میرا پرانا دیرینہ تعلق ہے ۔ وہ ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں مگر اُن کا دِل پاکستان کے لئے دھڑکتا ہے ۔ وہ خالص پاکستانی ہیں ، صوم و صلوٰۃ کے پابند انسان ہیں۔ امریکہ جانے سے قبل ڈھڈیال سے سرگرم اور مثبت صحافی کا کردار بھی بخوبی نبھاتے رہے ہیں ۔ امریکہ میں رہتے ہوئے اُن کے ذہن میں دُکھی انسانیت کی خدمت کا خیال آیا تو اپنے والد حاجی محمد حسین مرحوم کے نام پر حسین ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا اور پھر اپنے دن رات اسی کام پر لگانے کا تہیہ کرلیا۔ 2012ء میں اس ٹرسٹ کا آغاز کیا گیا۔ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے دُکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اُٹھایا۔ غریب اور نادار لوگوں کے لئے ماہانہ راشن کا آغاز کیا گیا۔ ضرورت مند لوگوں کی تعداد ہر گذرنے والے دن کے ساتھ بڑھتی گئی مگر پھر بھی ہمت نہ ہاری اور یہ سلسلہ 2012ء سے اب تک جاری و ساری ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی فاطمہ ایجوکیشن سکول سسٹم کے تحت مستحق بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔ شام کی کلاسز بھی شروع کردی گئی ہیں۔ ناظرہ قرآن کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔ سلائی کڑھائی کے شعبے میں چھ ماہ کا کورس بھی کرایا جارہا ہے۔ مفت میڈیکل کیمپ برائے خواتین زچہ و بچہ بھی مسلسل انعقاد پذیر ہورہے ہیں ، جس سے غریب ، نادار اور مستحق افراد مفت فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ مفت سلائی کڑھائی سکول میں مستحق بچیوں کو سلائی کڑھائی سکھائی جارہی ہے ، جس کو سیکھ کر بچیاں اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکیں گی۔ اسی طرح فری کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر بھی قائم کردیا گیا، لڑکوں اور لڑکیوں کی الگ الگ کلاسز کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔ حسین ٹرسٹ ڈھڈیال ماہ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر دُکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے ۔ افطار کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور عید کیلئے خصوصی راشن کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اسی طرح دُکھی انسانیت کی خدمت کیلئے سستا کھانا سکیم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ، جس سے غریب اور مستحق لوگوں کو مفت کھانا مل سکے گا۔ غریب نواز تندور کا افتتاح بھی کیا جا چکا ہے اس سے غریب اور مستحق لوگوں کو باعزت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ حسین ٹرسٹ ڈھڈیال باصلاحیت بچوں کیلئے تعلیمی وظائف اور طبی سہولیات کی فراہمی بھی کر رہا ہے۔ دُکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش حسین ٹرسٹ ڈھڈیال مستقبل میں اسلامک بینکاری کے ذریعے آسان شرائط پر قرضہ جات بھی فراہم کریگا جس سے غریب اور مستحق لوگ چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کر سکیں گے۔ اﷲ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔

Javed Iqbal Anjum
About the Author: Javed Iqbal Anjum Read More Articles by Javed Iqbal Anjum: 79 Articles with 56924 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.