کم قیمت والی جدید جاپانی گاڑیاں پاکستانیوں کے لیے بہترین

آرام دہ٬ تفریح سے بھرپور٬ اعلیٰ سیکورٹی سسٹم اور کم ایندھن خرچ کرنے والی گاڑی یقیناً ہر پاکستانی کا خواب ہے- عام طور پر ان میں سے بیشتر اہم خصوصیات صرف ایک مہنگی گاڑی میں ہی پائی جاتی ہیں- لیکن پاکستان میں لائی جانے والی چند جاپانی گاڑیاں ایسی بھی ہیں جو قیمت٬ ایندھن کے کم خرچ اور جدید سہولتوں کے اعتبار سے پاکستانی عوام کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہورہی ہیں- جی ہاں ان گاڑیوں میں 660 سی سی کا انجن نصب ہے اور پیٹرول کی قیمت میں ہونے والے مسلسل اضافے نے پاکستانیوں کے لیے انہیں پرکشش بنا دیا ہے- آپ یہ جدید جاپانی گاڑی کم بجٹ رکھنے کے باوجود بھی خرید سکتے ہیں-
 

Suzuki Every
سوزوکی ایوری ایک ایسی بہترین گاڑی جس میں باآسانی 5 سے 7 افراد سما سکتے ہیں- اور اسی خاصیت کے باعث اسے حقیقی معنوں میں ایک “ فیملی کار “ ہونے کا اعزاز حاصل ہے- اس کے علاوہ طویل سفر کے حوالے سے بھی یہ آرام دہ اور بہترین قرار دی جاتی ہے- یہ گاڑی 660 سی سی کے حامل انجن سے آراستہ ہے جبکہ اس کے اندر اتنی گنجائش موجود ہوتی ہے آپ آرام دہ انداز میں بیٹھ سکتے ہیں- اس کے علاوہ اس گاڑی میں سیفٹی اور انٹرٹینمنٹ کے لیے بھی کئی سسٹم نصب ہوتے ہیں- سوزوکی ایوری 1 لیٹر پیٹرول میں 15 سے 18 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 8 سے 10 لاکھ کے درمیان ہے-

image


Daihatsu Mira ES
یہ گاڑی بھی پاکستان میں موجود مقبول ترین جاپانی گاڑیوں میں سے ایک ہے- اس گاڑی میں بھی 660 سی سی کا حامل انجن نصب ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ کم ایندھن خرچ کرتی ہے- یہ گاڑی 1 لیٹر پیٹرول میں کم سے کم 18 سے 20 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے- اس گاڑی میں کئی ایسی خصوصیات موجود ہیں جو 660 سی سی کی گاڑیوں میں کم ہی دکھائی دیتی ہیں- یہ بھی آرام دہ اور پرسکون سفر کے لیے بہترین گاڑی ہے- پاکستانی فیملیز کے لیے یہ گاڑی بہترین انتخاب ثابت ہوسکتی ہے- منفرد خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس گاڑی کی قیمت کو دیکھا جائے تو مناسب معلوم ہوتی ہے- پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 9 لاکھ 50 ہزار سے لے کر 10 لاکھ 50 ہزار کے درمیان ہے-

image


Imported Suzuki Alto model
یہ جاپانی گاڑی پاکستان میں بےپناہ مقبولیت رکھتی ہے جس کی وجہ اس میں پائی جانے والی دلچسپ خصوصیات ہیں- یہ 660 سی سی کے حامل انجن کی ایک مکمل آٹومیٹک گاڑی ہے٬ اسے ماحول دوست بھی قرار دیا جاتا ہے٬ اس میں موجود ہائپر ٹیکنالوجی ایندھن کم خرچ ہونے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہے- یہ گاڑی 1 لیٹر پیٹرول میں 15 سے 17 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس گاڑی میں پاور لاک٬ ائیر بیگ٬ ائیر کنڈیشنڈ٬ ریڈیو سسٹم اور keyless entry کی سہولت موجود ہے- پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 10 لاکھ روپے تک ہے-

image


Suzuki Alto 2016 Model
جاپانی گاڑی سوزوکی آلٹو کا 2016 کا ماڈل بھی منفرد ہے- اس گاڑی میں 660 سی سی کا 3 سیلنڈر والا انجن نصب ہوتا ہے- اور ایک قابلِ ذکر خصوصیت اس گاڑی کی یہ ہے کہ ہائی وے پر تیز رفتاری کے ساتھ چلتے ہوئے یہ گاڑی 1 لیٹر پیٹرول میں 25 سے 30 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس گاڑی کا جدید سسٹم ڈرائیور اور مسافر دونوں کو ہی بار بار سیٹ بیلٹ باندھنے کی یاد دہانی کرواتا ہے- اس گاڑی میں keyless entry٬ آٹو میٹک ائیر کنڈیشنڈ٬ اسٹارٹ اسٹاپ بٹن اور الیکٹرونک شیشوں کی سہولت بھی موجود ہے- اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اس گاڑی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے- پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 12 لاکھ روپے ہے-

image


Honda S660
اسپورٹس کار کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک بہترین گاڑی ہے- اس میں بھی 3 سلینڈر والا 660 سی سی کا حامل انجن نصب ہوتا ہے- اس گاڑی کے 2017 کے ماڈل کا وزن 700 کلوگرام سے بھی کم رکھا گیا ہے- اس گاڑی کے امریکی ورژن میں کئی جدید خصوصیات موجود ہیں- تاہم یہ ایک مہنگی گاڑی ہے اور پاکستان میں اس کی قیمت 20 سے 25 لاکھ کے درمیان ہے-

image


For More Auto's Information: Click Hamariweb Auto Section

YOU MAY ALSO LIKE:

Convenience, infotainment, or high end security systems! Whatexactly you look for in your dream car? Well, definitely all of these mentionedfeatures are relatively important, but above all, every car buyer wants anaffordable vehicle with excellent fuel average. Due to a major increase in fuel prices in Pakistan, CNG cameout as an alternative fuel. There has been an immense rise in demand of CNG,and 660 cc cars emerged as the most economical options for budget consciousbuyers.