ٹیلی پیتھی یا لو سینس

 LOVE SENSE or TELEPATHY
خوبصورت منظر، چاۓ کا مگ اور اداس شام... کچھ اچھا نہی لگ رہا. کیوں اتنی بےچینی ہے. اتنے میں سیل فون پے آنے والی کال سے پتا چلا کہ کوئی ایسا بیمار ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے..... اچھا تو اس لیے کہیں دل نہی لگ رہا تھا. . ایسی کون سی پاور ہے میرے پاس جو بتا دیتی ہے کہ کہیں کچھ غلط ہے .سمندر پار کیا مجھے الہام ہوتا ہے. کیوں مجھے خواب میں ابو جی پریشان نظر آے یا کیسے میری ماں کو میری پریشانی بنا بتاے محسوس ہو جاتی ہے.... LOVE SENSE or TELEPATHY?...

TELEPATHY ایک نفسیاتی واقعہ ہے. ایک دوسرے کے خیالات اور جذبات کے پیغام بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت روحانی تعلق سے آتی ہے. جب دو لوگ روحانی طور پر ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں تو، انکے خیالات، جذبات، احساسات ایک دماغ سے دوسرے دماغ تک آواز یا علامتوں کے استعمال کے بغیر پہنچ جاتے ہیں.
(mind to mind communication )
جب کسی کی پریشانی آپکو بنا بتاے محسوس ہو جاے تو اسکا مطلب ہے اپ کو اس سے محبت ہے. جب کسی کا نام سن کر دل کی رفتار میں تیزی آ جاے تو یہ محبت ہے اور محبت میں LOVE SENSE تحفے میں ملتی ہے. میں نے اکثر سنا ہے کہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے .محبت میں الہام ضروری ہوتے ہیں. میلوں دور جب کسی کے دل کی آواز سنائی دے یا چھٹی حس دماغ میں کسی کے نام کی گھنٹی بجاے تو یہLOVE SENSE ہے.

"مجھے تم سے محبت ہے". یہ الفاظ بہت خوبصورت اور بااثر ہیں جو روح کو سیراب کر دیتے ہیں. یہ الفاظ سننا ہر ایک کو بہت اچھا لگتا ہے. اپنا آپ بہت قیمتی لگنے لگتا ہے. آجکل ان الفاظ کا زیادہ استمال کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے. تو کیا ان الفاظ کا استمال کرنے والوں کو بھی دوسرے شخس کے جذبات، احساسات بنا بتاے محسوس ہو جاتے ہیں؟. کیا ان محبت کرنے والوں کے پاس بھی LOVE SENSE ہوتی ہے؟. نظروں کے تبادلے کے ساتھ کیا دماغی مواصلات کے تبادلے بھی ہوتے ہیں؟. کیا کسی کی پریشانی اپ کے دل کو بھی کاٹ دیتی ہے؟. کیا اس کی آنکھوں سے اسکی روح کا درد نظر آتا ہے؟.آجکل کے دور میں محبت کو صرف لڑکا لڑکی کے تعلق تک ہی محدود کر دیا گیا ہے جس کی بنیاد ظاہری حسن ہے.
محبت کے لفظ میں بہت وسعت ہے. یہ ایک روحانی تعلق ہ جس کے تار دل سے جڑے ہوتے ہیں. جب کے محبت کا دائرہ تو بہت وسیع ہے. میرے خیال میں محبت کی سب سے بہترین مثال ماں ہے. ماں کا اولاد کی آنکھوں سے اسکے دل کا حال جان لینا ہی LOVE SENSE ہے. دنیا کا کوئی انسان ماں سے زیادہ محبت نہی دے سکتا. کسی شخس کے دو محبت بھرے جملے سن کر ماں کی محبت کا سارا بھرم توڑ دینا کیا درست ہے؟.
ڈاکٹر بینی راجپوت
 

Umbreen Khizar
About the Author: Umbreen Khizar Read More Articles by Umbreen Khizar: 2 Articles with 2324 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.