چینی کسان تین منزلہ گھر کو کیسے 40 میٹر دور لے گیا؟

چین کے صوبے Jianxi سے تعلق رکھنے والے ایک کسان انوکھی تکنیک کی مدد سے اس مقام سے اپنا پورا گھر 40 میٹر دور لے جانے میں کامیاب ہوگیا جہاں سڑک کی تعمیر کی جارہی تھی اور خدشہ تھا کہ کسان کا گھر گرا دیا جائے گا- گھر کو اپنی جگہ سے حرکت دینے اور دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے لکڑی کے تختوں اور winches کا سہارا لیا گیا-
 

image


Gao Yiping نے سال 2014 میں یہ 3 منزلہ گھر تعمیر کروایا تھا اور وہ یہاں اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھا کہ اسے مقامی حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ اس کا گھر اس مقام کے عین وسط میں بنایا گیا ہے جہاں نئی سڑک کی تعمیر کی جانی ہے- لہٰذا اگر ضرورت پڑی تو حکومت کی جانب سے Gao Yiping کا گھر گرا دیا جائے گا-

حکام کی جانب سے Gao Yiping کو ایک خاص حد تک تعاون کی پیشکش بھی کی گئی لیکن Gao Yiping نے اپنے گھر کی تعمیر پر 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر اور کئی سال خرچ کر رکھے تھے اور یہ گھر اس کا خواب تھا اور وہ اپنا گھر یوں گرتے نہیں دیکھ سکتا تھا-
 

image


اسی وجہ سے کسان نے گزشتہ سال اس مسئلے کا متبادل حل تلاش کرنا شروع کیا- اور جلد ہی کسان کے ایک دوست نے اسے ایک ایسی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا جو گھر کو ایک مختصر فاصلے تک حرکت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے- دوسری جانب کسان کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھا کہ وہ اپنے نئے گھر کو گرتا ہوا دیکھے اور کہیں اور جا کر پھر سے گھر تعمیر کرنا شروع کرے اسی لیے کسان نے امید کے ساتھ کمپنی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا-

کسان کو چینی حکومت کی جانب سے 63,000 ڈالر کا معاوضہ ملنے کی توقع تھی اور اس نے ارادہ کیا کہ وہ یہ تمام رقم گھر کو بچانے والی کمپنی کو ادا کرے گا- خوش قسمتی سے کمپنی نے گھر کا معائنہ کرنے کے بعد کسان کو آگاہ کیا کہ اس گھر کو حرکت دے کر دور لے جانا بھی آسان ہے اور اس کام پر خرچ ہونے والی رقم بھی کسان کے انداز سے کم ہے-
 

image


اور یوں اس کمپنی نے پہلے گھر کو اس کی بنیادوں سے علیحدہ کیا اور ساتھ ہی اردگرد کی زمین کو اس چیز کے لیے تیار بھی کیا گیا کہ آسانی کے ساتھ وہاں سے گھر کو حرکت دیتے ہوئے آگے لے جایا جاسکے- اس انوکھے کام کے لیے 1 ہزار لکڑی کے تختوں اور winches مشین کا سہارا لیا گیا-

YOU MAY ALSO LIKE:

A farmer from Southern China’s Jianxi Province managed to move his entire house 40 meters away from the site of a road construction site, by using an impressive system of wooden sleepers and winches.