دنیا کا سب سے بڑا سمندری پُل٬ دنگ کردینے والے حقائق

چین کی جانب سے متعدد میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جو اس کے شہروں کو بدل کر رکھ دیں گے۔ آئندہ ایک دہائی کے دوران چین کا ارادہ ہے کہ 25 کروڑ افراد کو ملک کے بڑے شہروں میں منتقل کیا جائے۔

اتنی بڑی نقل مکانی کے لیے چین میں اربوں ڈالرز سے انفراسٹرکچر کے بہت بڑے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

ان میں سے ایک دنیا کا سب سے بڑا سمندری پل ہے۔
 

image


ڈان کے مطابق رواں ماہ چین کی جانب سے ہانگ کانگ، مکاﺅ اور جنوبی چین کے شہر ژوہوئی کو ملانے والے بہت بڑے پل کو عوام کے لیے کھولا جارہا ہے۔

اس سے پہلے دنیا کا سب سے طویل سمندری برج چین میں ہی تھا جس کی لمبائی 26۔3 میل تھی جو کہ چنگ ڈاؤ میں تعمیر کیا گیا تھا۔

34 میل تک پھیلے ہانگ کانگ۔ مکاﺅ۔ ژوہوئی برج کا منصوبہ چین کے 3 بڑے شہروں کو ایک دوسرے سے منسلک کردے گا اور اس طرح 4 کروڑ 20 لاکھ افراد پر مشتمل ایک بڑے شہر کا قیام عمل میں آجائے گا۔
 

image


دنیا کے سب سے بڑے سمندری پل کی تعمیر سے ان تینوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت 50 فیصد سے بھی زیادہ کم ہوجائے گا۔

اس پل کے کھلنے کے بعد پرل ریور کے ذریعے ہانگ کانگ سے مکاؤ جانے والے افراد ایک گھنٹے کے اندر ہی اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔
 

image


یہ پل سکس لین کا ہے جس میں 4 سرنگیں بھی تعمیر کی گئیں، جن میں سے ایک زیرآب ہے۔
 

image


اس پل کو سہارا دینے کے لیے چین کی جانب سے 4 مصنوعی جزیرے بھی تعمیر کیے گئے۔
 

image


چین نے اسے 'انجنیئرنگ کا عجوبہ' قرار دیا ہے جس میں 4 لاکھ 20 ہزار ٹن اسٹیل استعمال کیا ہے، اتنے اسٹیل سے 60 ایفل ٹاور آسانی سے تعمیر کیے جاسکتے ہیں۔
 

image


کچھ مقامات پر اس پل میں معمولی ڈھلوان بھی دیکھنے میں آتی ہے۔

توقع ہے کہ روزانہ اس پل پر سے 40 ہزار گاڑیاں گزریں گی جبکہ شٹل بس سروس بھی ہوگی جو ہر 10 منٹ میں دستیاب ہوگی۔
 

image


پیدل چلنے والوں یا موٹرسائیکل سواروں کو اس پل پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ یہ صرف گاڑیوں کے لیے مخصوص ہوگا۔
 

image


چینی حکام کے مطابق یہ برج 120 سال تک کام کرتا رہے گا۔

اس منصوبے کی لاگت کا درست اندازہ تو نہیں مگر مختلف رپورٹس کے مطابق یہ لاگت 15 ارب ڈالرز (15 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) تک ہوسکتی ہے۔
 

image


اس پل کی تعمیر 7 سال میں مکمل ہوئی، 2012 کی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مصنوعی جزیرے تعمیر کیے جارہے ہیں۔
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The grandiose construction of the century has been completed; the world’s longest sea bridge connecting Hong Kong, Zhuhai and Macau will be opened this year.