گنز اینڈ روزز (قسط ٢٧)

ہمیں بچہ سمجھتے ہو،،،یا،،،خود کو بہت بڑا تیس مار خان ،،،!!
میں اس جہنم میں بھیجوں گا جس کی آگ میرے اپنے جنگل کی لکڑی سے
جلتی ہے،،،بجھ کے نہیں دیتی جب تک انسان کی ہڈیوں کا سرمہ نہ بنا دے

خود کو بچانا چاہتے ہو تو جو پوچھوں فرفر بتانا،،،سوچ کر بولو گے تو میں سمجھ،،
جاؤں گا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو،،،!!
سب کچھ بتا دو،،،کون ہو،،،کیوں ہو،،کب سے ہو،،ورنہ میری زبان رک جائے گی
اور میرے ہاتھ بولیں گے،،،اور تمہیں اندازہ نہیں کہ میرے ہاتھ کتنے ہیں،،،!!

سکندر خان آفندی کو مجرموں کی طرح کٹہرے میں کھڑا کرکے،،،خود کو کوئی
بہت بڑا منصف سمجھ رہا تھا،،،!!
اسنے بات ختم کرکے خونخوار نظروں سے آفندی کی طرف دیکھا،،،جونہی آفندی
کی نظریں اس سے ٹکرائیں اس نے رانا،،،میزبان،،،اور ڈاکٹر انعم کی طرف دیکھنا
شروع کر دیا،،،!!!

آفندی کے چہرے پر بجلیوں سی مسکراہٹ آگئی،،اب اسنے بس کسی پر گرنا
ہی گرنا تھا،،،آفندی اس وقت ایساسمندر تھا جو بظاہر پرسکون تھا مگر،،اس کے
اندر ایک طاقتور طوفان باہر آنے کو بے تاب تھا،،،!!
اس نے پورےکمرے میں نظر دوڑائی،،،سب اس کی طرف ہی دیکھ رہے تھے،،
پھر اس نے سکندر خان کی طرف دیکھا،،اپنے لہجےکو ایسا مضبوط کرلیاجیسے
طوفان میں گرے ہوئے جہاز کا لنگر مضبوطی سے سمندر کی تہہ میں،،،پھنس
گیا ہو،،،!!!

جھوٹ میں بولتا نہیں،،،کیونکہ جھوٹ سے مجھے اور جھوٹ کو،،،مجھ سے شدید
نفرت ہےمگر کوئی میرے سامنے جھوٹ بولے تو اس کی زبان اس کی ہتھیلی پر،،،
رکھ دیتا ہوں،،،!!

میرا نام آفندی ہے ،،لوگ مجھے میجر آفندی بھی کہتے ہیں،،اک کراہ سی پورے ،،
کمرے میں گونج کر دفن ہوگئی،،،!!
پولیو ٹیم کو مار کر تم جو دہشت پھیلا رہے تھے،،،اغواء برائے تاوان سے،،،منشیات
بیچ کر،،افغان ایجنسی،،انڈین را ایجنسی،،ان سب کے ٹکڑوں پر پل کر اپنے وطن سے
ہی غدداری کررہے تھے،،،اس کی سزا کا وقت آن پہنچا ہے،،،!!!

تمہارے ہاتھ بہت سارے ہیں کیونکہ تمہارے اپنے ہاتھوں میں دم نام کی کوئی،،
چیز نہیں،،،،،!!! (جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1195032 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.