مولوی صاحب نے عورت کو تعویز میں کیا لکھ کر دیا تھا؟

ایک عورت مولوی صاحب کے پاس گئی اور ان سے درخواست کی کہ “مولوی صاحب‘ کوئی ایسا تعویز لکھ دیں کہ میرے بچے رات کو بھوک سے رویا نہ کریں“-مولوی صاحب نے بیچاری عورت کو تعویز لکھ دیا۔

اگلے ہی روز کسی نے پیسوں سے بھرا تھیلا اس عورت کے گھر کے صحن میں پھینکا جس سے اس کے شوہر نے ایک دکان کرائے پر لے لی‘کاروبار میں برکت ہوئی اور دکانیں بڑھتی گئیں‘ پیسے کی ریل پیل ہو گئی-

ایک دن جب عورت کی نظر پرانے صندوق میں رکھے اسی تعویز پر پڑی تو اسے خیال آیا کہ جانے مولوی صاحب نے کیا لکھا تھا اس تعویذ میں؟

تجسس میں اس نے وہ تعویز کھول ڈالا‘ لکھا تھا ’’جب پیسے کی ریل پیل ہوجائے تو سارا تجوری میں چھپانے بجائے کچھ ایسے گھر میں ڈال دینا جہاں رات کو بچوں کے رونے کی آواز آتی ہو‘‘۔

YOU MAY ALSO LIKE: