وہ 5 خطرناک سچ جو آپ کے پاؤں بولتے ہیں

آپ کے پاؤں ڈاکٹر کے لیے ایک حیرت انگیز تشخیصی آلے کے طور پر کام کرتے ہیں کیونکہ وہ ان سے کئی بیماریوں کے خطرات کے بھانپ سکتا ہے- درحقیقت انسان کے پاؤں کی حالت صحت کے مختلف مسائل کی جانب اشارہ کر رہی ہوتی ہے- پاؤں یہ حالت دراصل ان بیماریوں کی علامت ہوتی ہے- ہم یہاں چند بیماریوں کی ایسی علامات کا ذکر کر رہے ہیں جو آپ کے پاؤں سے ظاہر ہوتی ہیں-
 
image
 
Dry, Flaking Skin
اگر آپ کے پاؤں کی ایڑیاں خشک اور کھردری ہیں تو یہ تھارائیڈ کی خرابی کی جانب سے اشارہ کر رہی ہیں- ہمارے تھارائیڈ گلینڈ ایسے ہارمون پیدا کرتے ہیں جو ہمارے بلڈ پریشر٬ ٹشو کی پیداوار اور اعصابی نظام کو کنٹرول کرتے ہیں- لیکن تھارائیڈ میں خرابی کا مطلب ہے ان تمام چیزوں میں خرابی پیدا ہونا- اگر آپ کے پاؤں کی جلد خشک ہے٬ اور اس کے ساتھ آپ کا وزن بڑھ رہا ہے٬ نظر کمزور ہورہی ہے اور ہاتھ سُن ہوجاتے ہیں تو آپ کو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے-
image
 
Balding Toes
مرد و خواتین کے پاؤں کی انگلیوں پر بالوں کا ہونا ایک عام سی بات ہے- لیکن اگر آپ دیکھتے ہیں کہ یہ بال جڑ رہے ہیں یا پھر آپ کے پاؤں کی اںگلیاں مکمل گنجی ہوچکی ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے آپ کے جسم میں خون کی گردش صحیح نہیں ہورہی- دورانِ خون میں مسئلے کی ایک وجہ شریانوں میں خرابی بھی ہوسکتی ہے جو آپ کے پاؤں تک پہنچنے والے خون کو متاثر کر رہی ہے- یہ خرابی ہارٹ اٹیک یا فالج کا سبب بھی بن سکتی ہے- ایسی علامت محسوس ہوتی ہے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے اور اس کے علاوہ تمباکو نوشی کو ترک کردی٬ غذا متوازن کر دیں اور ورزش کو معمول بنا لیں-
image
 
Foot Numbness
اگر آپ کے پاؤں سُن ہوجاتے ہیں تو یہ بھی اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ پاؤں کی طرف خون کی گردش میں کوئی خرابی پیدا ہوچکی ہے- ممکن ہے اگر آپ ایک ہی پوزیشن میں کافی وقت تک بیٹھے رہتے ہیں یا غلط انداز میں سو جاتے ہیں تو اس وجہ سے بھی آپ کا پاؤں سُن ہوجائے- لیکن اگر یہ مسئلہ اکثر رہتا ہے تو پھر آپ کو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے- پاؤں کا سُن ہونا ذیابیطیس ٹائپ 2 کا مرض لاحق ہونے کی علامت بھی ہوسکتی ہے- ذیابیطیس کے مریضوں میں پاؤں کی جانب ہونے والی خون کی گردش میں پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں اور اسی وجہ سے ان کے زخم بھی آسانی سے ٹھیک نہیں ہوتے- روزانہ کی ورزش اور صحت بخش غذا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں-
image
 
Black Spots or Lines Under Your Toenails
عام طور پر اگر آپ کے پاؤں کی انگلیوں یا اس کے ناخن والے حصے پر کوئی بھاری چیز گر جائے تو اس کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے- لیکن اگر آپ کے پاؤں کے انگوٹھے کے ناخن پر کالی یا بھوری لکیریں موجود ہیں جبکہ آپ کو اچھی طرح یاد ہے کہ آپ کا پاؤں زخمی بھی نہیں ہوا تھا اور نہ ہی اس کے ناخنوں پر کوئی چوٹ پہنچی تھی تو پھر آپ کو ڈاکٹر سے فوراً رابطہ کرنا چاہیے- یہ لکیریں melanoma نامی بیماری کی علامت بھی ہوسکتی ہیں- یہ ایک جلد کا کینسر ہوتا ہے اور اسے ہرگز نظر انداز مت کیجیے-
image
 
Morning Foot Pain
اگر مریض یہ شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ صبح سویرے ان کے پاؤں میں شدید درد ہوتا ہے- جب وہ بستر سے نیچے چند قدم رکھتے ہیں تو ان کے پاؤں میں درد شروع ہوجاتا ہے- یہ rheumatoid arthritis (RA) کی علامت بھی ہوسکتی ہے جسے عام زبان میں جوڑوں کا درد کہا جاتا ہے- جوڑوں کا درد جوڑوں میں سوزش پیدا ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے- اس سلسلے میں اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کے علاوہ روزانہ ورزش کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ آپ کے جسم کے تمام جوڑ مضبوط اور صحت مند ہوں-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Your feet are amazing diagnostic tools that your doctor can use as clues potentially pointing to a whole host of health problems. But you don't need to be a doctor to understand what your feet are saying about your health — you just need to know what warning signs to look for. If you notice any of the following telltale signs or symptoms in your feet, you may want consult your doctor: