حمزہ کی ویڈیو پر آئی سی سی کا فیصلہ: بیٹسمین آؤٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئٹر پر پاکستان میں بنائی گئی ایک ویڈیو پر آؤٹ کا فیصلہ دیا ہے۔
 

image


آئی سی سی نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’حمزہ نامی شخص نے ہمیں یہ ویڈیو بھیجی اور آئی سی سی کا فیصلہ پوچھا۔‘

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میدان میں کھیلی جانے والی کرکٹ میں بلے باز شاٹ مارتا ہے لیکن گیند مڑ کر بیٹسمین کی ٹانگوں کے بیچ سے گزرتی ہوئی وکٹوں پر لگتی ہے۔

’بیٹسمین کے لیے بدقسمتی کی بات ہے اور آئی سی سی کے قانون 32.1 کے تحت یہ ۔۔۔ آؤٹ ہے۔‘

اس ویڈیو میں بھی بیٹسمین کے احتجاج کے باوجود فیصلہ آؤٹ دیا گیا تھا اور اب آئی سی سی نے بھی اس فیصلے کی تائید کی ہے۔
 


اس پوسٹ پر آئی سی سی کے فیصلے کی تو مخالفت بہت کم لوگوں ہی نے کی ہے لیکن اس بارے میں اختلاف پایا جا رہا ہے کہ یہ کرکٹ پاکستان کے کس حصے میں کھیلی جا رہی تھی۔

کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں کی ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ صوبہ سندھ کی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف حمداللہ سوہو نے اس میچ میں آؤٹ ہونے پر بیٹسمین کا احتجاج اور جو گفتگو ہوئی ہے اس کا انگریزی میں ترجمہ کچھ یوں کیا ہے:

’بیٹسمین: یہ کیسے آؤٹ ہے! گیند دور سے واپس آئی ہے۔‘

بولر: جاؤ، جاؤ یہ آؤٹ تھا۔

بیٹسمین: میں تم لوگوں کے ساتھ نہیں کھیلوں گا! یہ سراسر ناانصافی ہے

شائقین: ہا ہا ہا، تم کتنے بدقسمت ہو‘

رمانی نام کے ٹوئٹر صارف نے بیٹسمین کی سپورٹس مین سپرٹ کی داد دی اور لکھا ’بیٹسمین نے وکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور ایسے ہی موقعوں پر کرکٹ کی جیت ہوتی ہے۔‘

انڈیا سے راہل راج لکھتے ہیں ’میں نے ایسا بدقسمت کھلاڑی نہیں دیکھا۔ ہا ہا ہا۔‘

وار خاکسار کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’عام طور پر دیسی کرکٹ میں اگر گیند کریز لائن عبور کر جائے اور پھر واپس آئے تو بیٹسمین ناٹ آؤٹ ہوتا ہے۔‘

YOU MAY ALSO LIKE:

The International Cricket Council (ICC), known to surprise its followers on social media every now and then, once again helped settle a debate via Twitter. A fan named Hamza sent a video to the ICC of street cricket being played in Sindh, Pakistan, asking the governing body to give a ruling on whether the batsman in the video was out.