ایک عرب دانا نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کی کہ 7 قسم کی
عورتوں سے کبھی شادی نہ کرنا، خواہ وہ حسن و جمال اور مال و دولت میں بے
مثال ہی کیوں نہ ہوں! وہ سات عورتیں یہ ہیں ۔۔انانہ ، منانہ، كنانہ، حنانہ،
حداقہ، براقہ اور شداقہ!
انانہ - وہ عورت جو ہر وقت سر پر پٹی باندھے رکھے، کیوں کہ شکوہ و شکایت ہی
ہمیشہ اس کا معمول ہو گاـ
منانہ - وہ عورت جو ہر وقت مرد پر احسان ہی جتاتی رہے کہ میں نے تیرے ساتھ
یہ یہ احسان کیا اور تجھ سے تو مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا -
کنانہ - وہ عورت جو ہمیشہ ماضی کو یاد کرے فلاں وقت میں میرے پاس یہ تھا وہ
تھا-
حنانہ - وہ عورت جو ہر وقت اپنے سابقہ خاوند کو ہی یاد کرتی رہے اور کہے کہ
وہ تو بڑا اچھا تھا مگر تم ویسے نہیں ہو -
حداقہ - وہ عورت جو خاوند سے ہر وقت فرمائش ہی کرتی رہے، جو چیز بھی دیکھے
اس کی طلبگار ہو جائے-
براقہ - وہ عورت جو ہر وقت اپنی چمک دمک میں ہی لگی رہے-
شداقہ - وہ عورت جو تیز زبان ہو اور ہر وقت باتیں بنانا ہی اس کا کام ہو- |