وہ پرکشش جانور جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے

ہماری یہ دنیا ہزاروں اقسام کے جانوروں سے بھرپور ہے- ان جانوروں میں سے کچھ اچھے ہیں٬ کچھ برے ہیں اور کچھ خوبصورت ہیں- لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ تمام خوبصورت دکھائی دینے والے جانور بےضرر نہیں ہوتے-بعض اوقات یہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوتے ہیں- تاہم ہم یہاں آپ کو آج صرف وہ پرکشش اور خوبصورت جانور دکھائیں گے جو پہلے آپ نے شاید ہی کبھی دیکھے ہوں-
 

Pika
یہ جانور دیکھنے میں تو چوہوں کی مانند لگتا ہے لیکن درحقیقت اس کا تعلق خرگوشوں سے ہے- اسے lagomorphs کے طور پر بھی جانا جاتا ہے- دنیا میں اس جانور کی 29 اقسام پائی جاتی ہیں-

image


Tanuki
اگرچہ مشرقی ایشیا میں پایا جانے والا یہ جانور raccoon مشابہہ ہے لیکن اس کا زیادہ گہرا تعلق بھیڑیوں سے ہے- جاپان میں یہ مقبول ہیں کیونکہ یہ وہاں عام دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ ان کی موٹی اور بہت زیادہ بالوں والی کھال ہے-

image


Potto
چھوٹا٬ غیر معمولی اور بڑی آنکھوں کا مالک یہ جانور دنیا بھر کے برساتی جنگلات میں پایا جاتا ہے- عام طور پر یہ جانور کچھ سست واقع ہوا ہے لیکن اس کی دلچسپ شکل کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image


Lizuna
یہ ایک بہت ہی خوبصورت جانور ہوتا ہے جو مکمل طور پر سفید ہوتا ہے اور انتہائی معصوم لگتا ہے- ہر کوئی اسے اپنا پالتو جانور بنانا چاہتا ہے- یہ جاپان کے Hokkaido نامی جزیرے پر پایا جاتا ہے-

image


Gobi jerboa
یہ چھوٹے چوہے ہوتے ہیں جو سخت ماحول میں بھی رہ سکتے ہیں- صحرائے گوبی جیسے مقامات ان کا گھر ہوتے ہیں- یہ چوہا 2 سے 6 انچ تک بڑا ہوسکتا ہے جبکہ اس کا وزن 1 اونس سے بھی کم ہوتا ہے- بنیادی طور پر یہ پناہ گاہ کے لیے خود کو مٹی کے نیچے دفن کرلیتے ہیں-

image


Irrawaddy Dolphin
یہ خاص ڈولفن جنوب مشرقی ایشیا کے پانیوں میں پائی جاتی ہے اور مسلسل پانی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دیتی ہے- بدقسمتی سے یہ ڈولفن معدومی کے خطرے سے دوچار ہے اور دنیا میں اب یہ 78 سے 91 کی تعداد میں باقی رہ گئی ہیں-

image

Owston's Palm Civet
یہ جانور افریقہ اور ایشیا کے جنگلات اور دریاؤں میں موجود ہوتا ہے- یہ ایک چھوٹی بلی کی مانند دکھائی دیتا ہے- یہ جانور بھی ہر کسی معصوم لگتا ہے-

image

Slow Loris
بندر کی طرح دکھائی دینا والا یہ عجیب و غریب جانور آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے- جی ہاں یہ دنیا کے ان ممالیہ جانوروں میں سے ایک ہے جو زہریلے ہوتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We all have our own favorite cutest animal, like puppies, kittens, or maybe a guinea pig, but you probably didn’t realize how many other cute animals are in the world. From mammals to birds, there are all kinds of adorable creatures scurrying around and soaring in the sky.