گرم موسم میں کھجور کھانا کتنی نقصان دہ؟

افطار کھجور کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے اور اسے کھانا سنت نبوی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہے جو کہ جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے یا یہ جسم میں حرارت بڑھانے والی چند بڑی غذاﺅں میں سے ایک ہے۔
 

image


تو کیا کھجور کو گرم موسم میں کھانا چاہئے یا کھائیں تو کتنی مقدار میں؟

مگر اس سے پہلے ڈان کے توسط سے یہ بھی جان لیں کہ انسانی صحت کے لیے کتنی فوائد کا حامل ہے۔

فوائد
کھجور کھانے سے قبض سے نجات ملتی ہے جبکہ آنتوں کے دیگر عوارض کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

کھجور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بھی فائدہ مند ہے جس کی وجہ اس میں موجود متعدد منرلز کی موجودگی ہے۔

خون کی کمی دور کرنے کے لیے بہترین ذریعہ۔

جسمانی توانائی بڑھانے میں مددگار۔

دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

ہیضے کے علاج میں ممکنہ مددگار۔
 

image


اور یہ تو بس چند فوائد ہیں، یہ صحت کے لیے اور بھی متعدد فوائد کا حامل پھل ہے۔

تو کیا اسے گرمیوں میں کھانا چاہئے؟
ماہرین طب کے مطابق یقیناً کھجور کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے اور اسی لیے یہ سردیوں میں زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے، تاہم گرمیوں میں بھی اسے کھایا جاسکتا ہے مگر دن بھر میں 2 یا 3 سے زیادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پھل گرمیوں کے لیے بھی بہترین ہے مگر اعتدال اس کے استعمال کے لیے کنجی ہے، اسے کھانے کے حوالے سے متوازن سوچ کو اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

زیادہ مقدار میں کھجور کھانے سے نہ صرف جسمانی درجہ حرارت بڑھتا ہے بلکہ دیگر مسائل جیسے معدے میں درد وغیرہ کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
 

image

تو افطار میں 2 یا 3 سے زیادہ کھجور کھانے سے گریز کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Dates, sometimes called palm fruit or date palms, are native to dry, arid climates such as the desert. The fruit of the palm tree, dates can be eaten fresh but are more commonly dried and eaten as is, or they can be used to make smoothies or in stews where they add a rich sweetness.