جون کے روزے، اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے مشکلات

رمضان المبارک کے آخری دس دن مسجد میں اِعتکاف کرنا بہت ہی بڑی عبادت ہے، اُمّ الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اِعتکاف فرمایا کرتے تھے۔
(بخاری و مسلم)
۱:… رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اِعتکاف سنتِ کفایہ ہے، اگر محلے کے کچھ لوگ اس سنت کو ادا کریں تو مسجد کا حق جو اہلِ محلہ پر لازم ہے، ادا ہوجائے گا۔ اور اگر مسجد خالی رہی اور کوئی شخص بھی اِعتکاف میں نہ بیٹھا تو سب محلے والے لائقِ عتاب ہوں گے اور مسجد کے اِعتکاف سے رہنے کا وبال پورے محلے پر پڑے گا۔
۲:… عورت اپنے گھر میں ایک جگہ نماز کے لئے مقرّر کرکے وہاں اِعتکاف کرے، اس کو مسجد میں اِعتکاف بیٹھنے کا ثواب ملے گا۔
اس سال کے سب سے مشکل روزے جون کا مہینہ آتے ہی شروع ہوجائے گیں اور جو لوگ اعتکاف کا اردہ رکھتے ہیں ان کا اب اس شدید گرمی میں کیا اقدامات کرنے چاہیں؟
روزہ کے دوران شدید گرمی سے خود کوکیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟
روزہ کے دوران خود کوہائیڈریٹ رکھنے کابہترین طریقہ کیاہوسکتاہے ؟
رمضان شروع ہوتے ہی ہمارے ذہنوں میں ابھرنے والے ان تمام سوالوں کے ذیل میں دیئے گئے جوابات جان کرآپ یقین کریں کہ یہ رمضان کریم آپ کے لئے نہایت آسانی والا ،بابرکت اورصحت بخش ثابت ہوسکتاہے۔
مرد
مردحضرات چونکہ مسجد میں اعتکاف کریں گیں۔ان کو چاہیے کہ اعتکاف بیٹھنے سے پہلے مسجد کا اچھی جانچ لیں ۔ واش روم ،نہانے دھونے اور ہوا کا انتظام دیکھ لیں تا کہ بعد میں مشکل پیش نہ آئے۔گرمی زیادہ لگےتو دن میں آرام اور رات کا زیادہ حصہ عبادت کریں۔رات میں وقفہ وقفہ سے پانی پیتے رہیں۔
عورتیں
عورتیں چونکہ گھر میں اعتکاف بیٹھیں گیں اس لیے گھر کا پُر سکون ٹھنڈا کمرا جس کے ساتھ اٹیچ باتھ ہو وہاں بیٹھنے کو ترجی دیں۔
جسمانی سرگرمیوں کومحدود کریں
یہ تمام لوگوں کے لئے ممکن نہیں ہوسکتاخصوصاً ان لوگوں کے لئے جوفیلڈ جاب کرتے ہیں ۔پھربھی اگرآپ کرسکتے ہیں توکوشش کریں کہ اپنی جسمانی سرگرمیوں کوجس حد تک ہوسکے محدود کرلیں۔بعض کاموں کوتاخیرسے کرلیںاس وقت جب آپ روزہ کھول کرکچھ کھاپی لیں ۔ اپنی روزمرہ سرگرمیوں کوکم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔
باربارنہائیں
دوران رمضان ہائیڈریٹ رہنے کایہ بہترین طریقہ ہے۔اپنے آپ کوتازہ دم اورجسم کادرجہ حرارت نارمل رکھنے کے لئے باربارشاورلیں۔نہانے سے پہلے بالٹی کوپانی سے بھرکررکھ لیں یہ پانی نل سے آنے والے پانی کے مقابلے میں ٹھنڈاہوگا۔اگرآپ باربارشاورنہیں لے سکتے تواس بات کویقینی بنائیں کہ ہرنماز سے پہلے آپ مکمل وضوکریں۔اس عمل سے آپ کوچہرہ ،ہاتھ،گلہ اورپاؤں کئی باردھونے کاموقع مل جاتاہے۔
سحری صحت بخش کریں
جب آپ گرمیوں میں روزہ رکھتے ہیں تو بہت زیادہ بھاری اورزیادہ مقدارمیں کھاناآپ کی بڑی غلطی ہوسکتی ہے۔گرمی میں درجہ حرارت بڑھنے کے سبب زیادہ کھانے کے باعث ڈیہائیڈریشن کی شکایت ہوسکتی ہے۔افطاراورسحری میں ہلکی پھلکی غذالیں۔بہت زیادہ اورزبردستی پانی پینے کی کوشش نہ کریں۔سادہ دہی اورکھجوروں کااستعمال کریںاس سے روزہ میں پیاس کااحساس نہیں ہوگا۔افطارمیں پھل اورسبزیاں کھائیںجن میں پانی کی اعلیٰ مقدارہوجیسے خربوزہ ،اسکواش،اسٹرابیری،ٹماٹراورگاجروغیرہ۔
پانی کا استعمال
یہ ناممکن نہیں ہے۔یہ کام اتنامشکل نہیں جتنالگتاہے۔چائے اورکافی کے استعمال سے آپ کے جسم سے نمکیات کے اخراج میں اضافہ ہوتاہے۔یہ آپ کوتازہ دم اورفعال رکھنے کے بجائے آپکے جسم میں پانی کی کمی کاسبب بنتی ہے۔
حروف آخر
اس رمضان المبارک جنک فوڈ اورتلی ہوئی غذاؤں کااستعما ل ترک کردیں۔ان غذاؤں کے استعمال سے آپ کوپیاس کازیادہ احساس ہوگا۔اپنی غذا کے انتخاب میں بہتری لائیں۔جہاں تک ممکن ہوصحت بخش غذاکاانتخا ب کریں۔پانی اوردیگرمشروبات کے استعمال میں احتیاط برتیں ورنہ افطارکے فوری بعد آپ کوپیٹ میں بہت بھاری پن کااحساس ہوگا۔آخرمیں بس یہی کہناہے کہ اللہ سے دعاکریں کہ اس رمضان اللہ آپ کی مدد کرے اورآپ کوثابت قدم رکھے اورسچے دل کے ساتھ عبادات میں مصروف رہنے کی توفیق عطافرمائے ۔(آمین)

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Abdul Moeed
About the Author: Abdul Moeed Read More Articles by Abdul Moeed: 25 Articles with 66855 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.