دبئی: مختصر ترین شادی٬ 15 منٹ میں طلاق

حال ہی میں دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے درمیان ہونے والی شادی اس وقت دنیا کی مختصر ترین شادی ثابت ہوئی جب دولہا نے شادی کے بعد اگلے 15 منٹ سے بھی کم وقفے میں اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے ڈالی-
 

image


یقیناً یہ ایک انتہائی عجیب اور افسوسناک واقعہ ہے جس کے رونما ہونے کا سبب وہ رقم بنی جو دولہا نے لڑکی کے والد کو ادا کرنی تھی-

دولہا اور اس کے سسر کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے مطابق دولہا کو 1 لاکھ درہم کی رقم لڑکی کے والد کو دو اقساط کی صورت میں ادا کرنی تھی- 50 ہزار درہم کی پہلی قسط عدالت میں نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت ادا کی جانی تھی جبکہ باقی 50 ہزار درہم کی دوسری قسط عدالت کی عمارت سے باہر نکلتے ہی ادا کرنی تھی-

دولہا نے پہلی قسط تو طے شدہ معاہدے کے مطابق ادا کردی لیکن جیسے ہی یہ نیا شادی شدہ جوڑا عدالت کی عمارت سے باہر آیا تو دلہن کے والد نے فوراً باقی نصف رقم ادا کرنے کا مطالبہ شروع کردیا-

دولہا نے دلہن کے والد کو صرف 5 منٹ انتظار کرنے کا کہتے ہوئے کہا کہ وہ فکرمند نہ ہوں کیونکہ باقی رقم اس کی گاڑی میں رکھی ہوئی ہے اور وہ جا کر لے آتا ہے- تاہم لڑکی کے والد بضد تھے کہ دولہا اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کو گاڑی سے رقم نکالنے کے لیے بھیجے اور فوراً باقی رقم ادا کرے-
 

image


یہ تمام تنازعہ دیکھنے والوں میں دولہا کے خاندان کے افراد اور دوست احباب بھی شامل تھے جس پر دولہا کو اپنی توہین اور بےعزتی محسوس ہوئی- دولہا اسی وقت واپس عدالت کی عمارت میں داخل ہوا اور اندر جا کر نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی جبکہ اس شادی کو ہوئے ابھی 15 منٹ کا عرصہ بھی نہیں گزرا تھا-

YOU MAY ALSO LIKE:

A Dubai couple’s union is a serious contender for the title of shortest marriage in history, after the groom decided to divorce his bride less than 15 minutes after marrying her.