ہونڈا کا گاڑیوں کے بعد جدید 'ایلیٹ طیارہ' متعارف

ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر ہونڈا موٹرسائیکلیں، گاڑیاں، جنریٹر اور 9 ہزار کے قریب دیگر اشیاء کے علاوہ ہوائی طیارے بھی تیار کرتی ہے جس کے لیے کمپنی کی ذیلی شاخ کو ہونڈا جیٹ کا نام دیا گیا اور اس نے اب اپنا سب سے بہترین طیارہ متعارف کرایا ہے۔
 

image


ڈان کے مطابق اس طیارے کو ایلیٹ کا نام دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ انتہائی سستا اور ایندھن کی بچت کرنے والا ہے۔

کمپنی کے مطابق سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں یہ طیارہ ایندھن کی 17 فیصد بچت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ طیارہ فل ٹینک کے ساتھ 1427 ناٹیکل میل سفر کرسکتا ہے، جو کہ پہلے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔
 

image


اضافی فیول گنجائش اور ایروڈائنامک بہتری کی بدولت اس طیارے کو اڑان بھرنے یا لینڈ کرنے کے لیے کم رن وے کی ضرورت پڑتی ہے۔

اور یہ کمپنی کا سب سے تیز اور خاموش ترین طیارہ بھی ہے جبکہ کیبین فیچرز بھی کافی مناسب ہیں۔

اس طیارے میں زیادہ تر اپ ڈیٹس avionic سسٹم میں کی گئی ہیں یعنی نیا آٹو پائلٹ سسٹم، پرفارمنس منیجمنٹ، سافٹ وئیر ٹیک آف اور لینڈنگ ڈسٹن منیجمنٹ وغیرہ۔

ہونڈا نے فی الحال اس کی قیمت کی تفصیلات بیان نہیں کی، کیونکہ یہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔
 

image


تاہم اس سے پہلے کے ماڈل کی قیمت 4.85 ملین ڈالرز سے شروع ہوتی تھی تو ایلیٹ کو بھی 5 ملین ڈالرز یا اس سے زائد پر ہی فروخت کیا جائے گا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Ahead of the European Business Aircraft Convention and Expo, which opened its doors this week in Geneva, Honda Aircraft announced an advanced version of the HondaJet. The HondaJet Elite promises longer range, and has added more avionics, paint and interior options.