زمین پر سونے کے حیران کن فوائد جو آپ نہیں جانتے

زمین پر سونے کا رواج نیا نہیں ہے٬ اس عمل کے کئی ایسے حیران کن فوائد ہیں جن سے ہم کسی لکڑی کے بستر (bed) پر سونے کی صورت میں محروم ہوجاتے ہیں- زمین پر سونا اور جاگنا آپ کے دماغ کو صاف اور تازگی کا احساس بخشتا ہے اور آپ کو ہر قسم کے دائمی امراض سے محفوظ رکھتا ہے-
 

image


متعدد ثقافتوں میں زمین پر سونے کو ترجیح دی جاتی ہے جس کی کئی بہترین وجوہات ہیں- زمین پر سونا آپ کی ریڑھ کی ہڈی کی کارکردگی میں بہتری لاتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں خون کی گردش کو بھی فروغ ملتا ہے جس سے صحت مند زندگی گزارنے میں مدد ملتی ہے- زیادہ تر جاپانی باشندے اب بھی زمین پر ہی سوتے ہیں-

بیڈ پر سونے کی صورت میں آپ کو اپنی جسمانی ساخت کے مطابق تکیہ اور میٹریس درکار ہوتا ہے جو آپ کو رات بھر پرسکون رکھے لیکن زمین پر سونا آپ کو ان تمام پابندیوں سے آزاد رکھتا ہے- آپ زمین پر جیسے چاہیں سو سکتے ہیں اور ماہرین کے مطابق یہ آزادی آپ کو پرسکون نیند فراہم کرتی ہے- اس عمل سے آپ کے جسم اور دماغ کے درمیان رابطہ بھی مضبوط ہوتا ہے-
 

image


زمین پر سونے سے آپ کی جسمانی گھڑی اپنے تمام امور بہترین انداز میں سرانجام دینے کے قابل ہوتی ہے- اس طرح آپ نہ صرف صبح جلدی بیدار ہوتے ہیں بلکہ تمام دن تروتازہ بھی رہتے ہیں جس سے آپ کی پیداواری صلاحیتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں-

اس کے علاوہ زمین پر سونا آپ کے جسم میں متوازن توانائی بھی فراہم کرتا ہے جو کہ آپ کی صحت کو بہتر بنانے کے حوالے سے انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے-

آج ہر دوسرا فرد کمر درد کی شکایت کرتا نظر آتا ہے جبکہ اس مسئلے کا حل بھی زمین پر سونے میں پوشیدہ ہے- اس مرض کے شکار زمین پر سونے والے افراد کے کمر درد میں واضح کمی واقع ہوتی ہے- جس کی بنیادی وجہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو بہتر انداز میں آرام ملنا ہے-

اس کے علاوہ یہ عمل آپ کو کندھوں اور گردن کے درد سے بھی نجات فراہم کرتا ہے- اور یہی درد اکثر سر درد کا سبب بھی بنتے ہیں- زمین پر سونے کی صورت میں اس قسم کی کئی تکالیف سے محفوظ رہ سکتے ہیں-
 

image


زمین پر سونے سے آپ کے جسم میں لچک پیدا ہوتی ہے اور سختی میں کمی واقع ہوجاتی ہے جبکہ اس کے برعکس لکڑی کے بیڈ پر سونا آپ کے پٹھوں کو سخت بناتا ہے اور انہیں عدم توازن کا شکار بھی بنا دیتا ہے- اس کے علاوہ جسمانی دباؤ میں بھی کمی واقع ہوتی ہے-

غرض یہ کہ زمین پر سونا ہر طرح سے فائدہ مند ہے کیونکہ اس سے آپ کو قدرتی طریقے سے شفا حاصل ہوتی ہے- آپ اس عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر کئی دائمی امراض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں اور پرسکون نیند کے ساتھ ایک صحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Sleeping on the ground is not a new concept; people have been doing so since ancient times. Today, of course, most people sleep only on beds. However, there are incredible benefits of sleeping on the floor; given the same, we must make an effort to reestablish our connection with the ground.