عین افطار کے وقت گول کیپر دو بار زخمی٬ اتفاق یا ڈرامہ

تیونس کی قومی فٹبال ٹیم کے گول کیپر نے ورلڈ کپ کے پریکٹس میچوں کے دوران خود کو زخمی ظاہر کر کے اپنے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کا موقع فراہم کردیا-

تیونس کی فٹبال ٹیم کے گول کیپر معیز حسن بظاہر اتفاقیہ طور پر پرتگال اور ترکی کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے دوران ٹھیک اس وقت چوٹ پہچنے پر زمین پر لیٹ گئے جب سورج غروب ہورہا تھا اور روزہ کھلنے والا تھا-
 

image


دونوں بار جب غروبِ آفتاب کے وقت معیز زخمی ہوئے تو ان کے دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے واپس میدان میں آنے سے قبل باقاعدہ پانی اور کھجوروں سے روزہ افطار کیا-

پہلے میچ میں جو کہ پرتگال کے خلاف تھا میں معیز 58 منٹ پر خود کو زخمی ظاہر کر کے زمین پر لیٹ گئے- اور اس میچ میں دونوں ٹیمیں صرف دو دو گول کر پائیں اور میچ برابر ہوگیا-

دوسرا میچ ترکی کے خلاف تھا اور اس میں بھی 49 منٹ پر ایسی ہی صورتحال دیکھی گئی جس نے ساتھی کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کا موقع فراہم کردیا اور یہ کھیل بھی دو دو گول سے برابر رہا-
 

image


تیونس کے کھیلوں کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ “ معیز کا دونوں بار عین غروبِ آفتاب کے وقت زخمی ہونا محض اتفاق ہے اور کچھ بھی نہیں“-

آزاد رپورٹر Souhail Khmira کا کہنا تھا کہ “ یہ گول کیپر اور کھلاڑیوں کے درمیان ایک معاہدہ ہے اس انداز سے روزہ افطار کرنے کا“-

دلچسپ بات یہ ہے کہ معیز حسن کو کھیل کے دوران کسی قسم کی سزا نہ دی گئی اور نہ ہی بعد میں دیے جانے کا امکان ہے کیونکہ اس چوٹ کو ثابت کرنا ناممکن ہے-
 

image


تاہم تیونس ابھی رمضان کے اختتام سے ایک اور دوستانہ میچ کھیلے گا جو کہ اسپین کے خلاف ہوگا- یقیناً اب سب کی نظریں 9 جون کو ہونے والے اس میچ پر ہوں گی کہ آیا یہ اتفاق دوبارہ رونما ہوتا ہے کہ نہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

Tunisia's national goalkeeper appeared to feign injuries during World Cup practice matches so his teammates could break their Ramadan fasts. Mouez Hassen went down early in the second half of Tunisia's games against Portugal and Turkey coinciding with sunset, which is when Ramadan fasting ends.