دنیا کے مہنگے ترین گھر کی حیران کن تصاویر

بیلجیم کے بادشاہ Leopold دوئم سے تعلق رکھنے والا گھر اب 410 ملین ڈالر کی قیمت میں فروخت ہونے جارہا ہے- Villa Les Cedres نامی یہ وِلا فرانس میں واقع ہے اور اگر یہ گھر اسی قیمت پر فروخت ہوجاتا ہے تو یہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین گھر ہوگا-
 

image


187 سال پرانے اس گھر کی خوبصورت تصاویر اس کی دلکشی اور اعلیٰ اور نفیس انداز میں کی گئی تزئین و آرائش کو بھرپور بیان کرتی دکھائی دیتی ہیں-

یہ گھر Marnier-Lapostolle فیملی نے بادشاہ کے انتقال کے 15 سال بعد 1924 میں خرید لیا تھا-
 

image

 

image


اس گھر کو 1830 میں تعمیر کیا گیا جبکہ اسے 1850 میں فروخت کیا گیا اور اسے زیتون کے درختوں کے فارم کے طور پر استعمال کیا گیا-

اس گھر میں 14 کمروں کے علاوہ اولمپک سائز کا حامل سوئمنگ پول بھی قائم ہے جبکہ قریب میں واقع سمندری ساحل اس گھر کو مزید پرکشش بناتا ہے-
 

image
 
image


یہ گھر متعدد تالابوں٬ مجسموں اور جانوروں کا بھی مالک ہے-

گھر میں واقع باغ یورپ کے سب سے خوبصورت ترین باغات میں سے ایک ہے جس میں 35 ایکڑ پر پھیلے لان٬ 15 ہزار پودے کچھ گرین ہاؤسز موجود ہیں جو کہ نایاب پودوں پر مشتمل ہیں-
 

image
 
image


اس دلچسپ جائیداد میں ایک بال روم اور ایک ایسا اصطبل بھی واقع ہے جہاں 30 گھوڑے رکھے جاسکتے ہیں-

گھر کے ڈرائنگ روم میں موجود قدیم فرنیچر اور خوبصورت فانوس دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے- اس کے علاوہ گھر کے دوسرے کمرے میں چمنی اور بڑی بڑی فرانسیسی کھڑکیاں نصب ہیں جو کہ ٹیرس میں کھلتی ہیں-
 

image
 
image


گھر کے کئی کمروں میں موجود کھڑکیوں سے فرانس کے خوبصورت سمندری ساحل Cote d'Azur کا دلکش نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے- گھر کے بیڈرومز کو مختلف پرکشش پینٹنگز سے سجایا گیا ہے-

اس گھر کے پڑوسی معروف شخصیات ہیں جن میں برطانوی کمپوزر Andrew Lloyd Webber اور ٹیکنالوجی ٹائیکون Paul Allen ہیں-
 

image
 
image


مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ کے چند خریداروں کی جانب سے اس گھر کو خریدنے کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

An opulent 14-bedroom villa which once belonged to King Leopold II of Belgium has gone on sale for a whopping $410 million. The Villa Les Cedres in Saint-Jean-Cap-Ferrat, France, will lay claim to the enviable title of 'world's most expensive house' if sold for its multi-million dollar price tag.