ہزاروں میٹر کی گہرائی میں چھپی خوفناک سمندری مخلوقات

رنگ برنگی اور خوبصورت سمندری حیات کے بارے میں تو اکثر ہم پڑھتے اور سنتے رہتے ہیں لیکن انہی سمندروں کی تہہ میں ایسی خوفناک اور عجیب الخلقت مخلوقات بھی پائی جاتی ہیں جنہیں صرف دیکھنے پر ہی انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے- ہم یہاں چند ایسی ہی خوفناک سمندری مخلوقات کا ذکر کر رہے ہیں جو کہ سطحِ سمندر سے نیچے ہزاروں میٹر کی گہرائی میں پائی جاتی ہیں-
 

Red Spiny Crab
لال رنگ کے اس کیکڑے کے کانٹے اسے سمندر کی گہرائیوں میں پائے جانے والے خطرات سے محفوظ رکھتے ہیں- یہ حقیقی کیکڑا نہیں ہے صرف hermit کیکڑوں کی نسل سے بہت زیادہ تعلق رکھتا ہے-

image


Cookiecutter Shark
اس شارک کے دانت انتہائی خوفناک ہوتے ہیں اور خطرناک بھی- یہ مچھلی سمندر میں ایک ہزار میٹر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے- یہ شارک بڑی مچھلیوں٬ وہیل٬ ڈولفن کے علاوہ بدقسمت تیراکوں کو بھی اپنا شکار بنا لیتی ہے-

image


Coffinfish
یہ گہرے پانیوں میں پائی جانے والی ایک پراسرار مچھلی ہے جس کی آنکھیں نیلی اور پاؤں لال ہوتے ہیں- یہ اینگلر فش سے تعلق رکھتی ہے- ممکنہ طور پر یہ مچھلیوں کی نئی اقسام میں سے ایک ہے-

image


Blob Fish
یہ مچھلی نیو ساؤتھ ویلز کے پانیوں میں 2.5 کلومیٹر کی گہرائی پر پائی گئی تھی- اس مچھلی کا گوشت نرم ہوتا ہے- یہ مچھلی انتہائی گہرے پانی میں ہی رہتی ہے اور وہیں غیرمتوقع شکار کا انتظار کرتی ہے-

image

‘Faceless’ Fish
یہ ایک ایسی مچھلی ہوتی ہے جس کی آنکھیں نہیں ہوتیں- یہ مچھلی سطح سمندر سے نیچے 4 کلومیٹر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے- مچھلی کی اس قسم کو پہلی بار 140 سال قبل دریافت کیا گیا تھا-

image

Brittle Star
یہ اسٹار فش سائبریا کے شمال سے لے کر انٹارکٹیکا کے جنوب تک دنیا بھر کے تمام سمندروں میں موجود ہوتی ہے- تاہم فی الحال اس کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں ہے اور تحقیق جاری ہے-

image

Zombie Worm
عام طور پر یہ کیڑا سمندروں کی تہہ میں موجود وہیلز کی باقیات میں پایا جاتا ہے- یہ کیڑا ان مچھلیوں کی ہڈیوں میں ہوتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ زیادہ اعضا کا مالک نہیں ہوتا٬ یہاں تک کہ اس کا منہ بھی نہیں ہوتا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

You don't need to go to space to explore places that no man has ever been to. Recently, an international team of scientists went on the world's first survey to explore marine biodiversity in the abyssal waters off the east coast of Australia.