روزہ اورپاکستانی مسلمان

روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو ہر عاقل وبالغ مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے-اسلام کے تیسرے رکن کومسلمان رمضان کے مقدس مہینے میں روزے رکھ کر ادا کرتے ہیں- ماہ رمضان کو تمام مہینوں پر فضیلت حاصل ہےکیونکہ یہی وہ بر کتوں اور رحمتوںوالامہینہ ہے۔جس میں حضوراکرم پر قرآن نازل کیا گیا۔رمضان انتہائی مقدس مہینہ ہونے کے باوجود ہم اس ملک میں مسلمانوں کی آسانی کے لیےقمیتوں میں کمی ہونے کے بدلےہر اشیاء خورونوثاکی قیمتو ں میں اضافہ ہی دیکھا جاتا ہے۔کسی بھی شہر کی انتظامیہ رمضان میں شروع کی گئی مصنوعی منہگائی کی روک تھام میں ہمیشہ ہی ناکام نظر آتی ہے۔پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوں یا دال یا سبزی ہوں غرض ہر ایک چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آتی ہیں،سستےبازار بھی نام کے ہی سستے نظر آتے ہیں۔ریٹ لسٹ تو بہت ہی کم اپنا دیدار کراتی ہے۔رمضان کے تقدس کا خیال نہ رکھتے ہوئے ہر ایک انسان ناجائز منافع خوری کرتے نظر آتے ہیں- یہ رمضان تو وہ مقدس مہینہ ہے جس میں غیر مسلم مملک بھی اشیائے ضروریات پر بھی رعا یت عام نظر آتی ہے، ملک پاکستان کے تاجر اگر اپنے مسلمان بھائیوں کونرخ میں رعایت نہیں دے سکتے کم از کم ناجائز منافع سے دور رہتے ہوئے رمضان سے پہلے کی اصل رکم کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ تا کہ ہر غریب اور امیر شخص ایک ہی طرح سے رمضان کی برکت کا فائدہ اٹھا سکے۔جہاں تاجروں کی نا جائز منافع خوری ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی وہی ماہ مقدس کا احترام کرتے ہوئے اشیائے ضروریات کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنا حکومت کی زمہ داریوں میں شامل ہے۔ حکومتی سطح پر نا جائز منا فع خوروں کی نہ صرف حو صلہ شکنجی کی جائے بلکہ اضافی سزا دی جائے تاکہ ماہ رمضان میں قیمتوں میں اضافہ نہ ہوں اور ماہ مقدس کا تقدس پا مال نہ ہوں۔

Muhammad Munir Hassan
About the Author: Muhammad Munir Hassan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.