جہاز میں بھیک مانگنے والا کون تھا؟ اور وائرل ویڈیو

آپ نے آج تک گداگروں کو بسوں اور ٹرینوں میں بھیک مانگتے ہی دیکھا ہوگا لیکن حال ہی میں ہوائی جہاز میں مسافروں سے سوال کرنے والے شخص کی ایک ویڈیو نے تو دنیا بھر میں لوگوں کو حیران اور پریشان کر دیا ہے-

جی ہاں فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمرشل ائیر لائن میں درمیانی عمر کا ایک شخص مسافروں سے رقم کی صورت میں مالی مدد کی درخواست کر رہا ہے-
 

image


یہ قطر ائیرویز کی فلائٹ تھی جو کہ دوحہ سے شیراز جارہی تھی کہ جہاز میں ایک شخص جس نے ہاتھ میں پلاسٹک کی تھیلی پکڑ رکھی تھی نے کھڑے ہو کر لوگوں سے مدد کی درخواست کرنا شروع کردی- اس دوران جہاز عملے کی جانب سے مذکورہ شخص کو بار بار نشست پر بیٹھنے کا کہا گیا جسے اس نے نظر انداز کردیا-

کچھ مسافروں نے اس شخص کی مدد کے لیے اسے رقم بھی فراہم کی تاہم اس سارے واقعے میں جہاز کے پرواز کرنے کے وقت میں ایک منٹ سے زائد کی تاخیر ہوگئی-

اگرچہ سوال کرنے والے اس شخص کی شناخت تو نہیں کی جاسکی تاہم یہ ضرور کہا جارہا ہے کہ یہ شخص کوئی ایرانی شہری تھا-

اپنی نوعیت کی اس انوکھی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 25 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ انتہائی تیزی سے وائرل ہورہی ہے-

سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر ملا جلا رجحان سامنے آیا- ایک صارف نے جہاں یہ سوال کیا کہ اسے جہاز کا ٹکٹ کس نے خرید کر دیا؟ وہیں یہ بھی کہا چلو یہ بھی اچھا کہ لوگوں نے اس کی مدد کی- تاہم دوسری طرف یہ بھی کہا گیا کہ یہ صرف مذاق ہے-
 

image


Maria Rebello نامی صارف کا کہنا تھا کہ “ بھیک مانگنے کے عمل کو فروغ نہیں دینا چاہیے- چاہے یہ عمل بسوں یا ٹرینوں میں کیا جائے یا پھر کہیں اور“-

واضح رہے قطر ائیر ویز کا دوحہ سے شیراز تک کے ایک جانب کے ٹکٹ کی قیمت کم سے 400 پاؤنڈ ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Bizarre footage has emerged appearing to show a man holding up a commercial flight by persistently begging passengers for money. The middle-aged man held out a plastic pouch and pleaded for help on board a Qatar Airways flight from Doha to Shiraz, ignoring repeated requests from staff to sit down.