ایسا گاؤں جہاں چوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

مغربی رومانیہ کے Banatului نامی پہاڑوں کے درمیان ایک پرکشش گاؤں واقع ہے اور اس گاؤں کی ایک خاصیت ایسی ہے جو اسے دنیا کے تمام گاؤں سے ممتاز بناتی ہے- جی ہاں Eibenthal کے نام سے جانا جانے والا یہ دلچسپ گاؤں چوروں اور چوری سے پاک ہونے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے-

اس گاؤں کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں کبھی بھی کسی چیز کی چوری کا واقعہ پیش نہیں آیا- اس گاؤں میں کوئی پولیس اسٹیشن بھی موجود نہیں اور بظاہر اس کی ضرورت بھی نہیں دکھائی دیتی-
 

image


گاؤں کے آبادی انتہائی پرامن ہے اور ہر کوئی ایک دوسرے کے عزت و احترام کے ساتھ پیش آتا ہے- اس کے علاوہ یہاں جرائم کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہے-

چوری کا یہاں نام و نشان بھی موجود نہیں ٬ گاؤں کے رہائشی بغیر کسی ڈر و خوف کے اپنی رقم بیگ میں رکھ کر بیگ کو مختلف مقامات پر لٹکا دیتے ہیں- یہ بیگ ڈبل روٹی کے حصول کے لیے لٹکائے جاتے ہیں- ڈبل روٹی مہیا کرنے والے سیلز مین گھر کی دیواروں یا مختلف کھمبوں سے لٹکتے ان بیگز سے رقم نکال کر ان میں ڈبل روٹی کی مطلوبہ مقدار رکھ دیتے ہیں اور ساتھ ہی باقی پیسے بھی-

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 20 سالوں کے دوران کسی بھی شخص نے اپنی ڈبل روٹی کی رقم چوری ہونے کا دعویٰ نہیں کیا- اور گاؤں والے یہ انوکھا طریقہ کار 1996 سے اپنائے ہوئے ہیں-

1989 میں آنے والے انقلاب کے بعد گاؤں کا واحد مقامی اسٹور بھی بند کردیا گیا تھا- جس کے بعد گاؤں والوں ڈبل روٹی فراہم کرنے والے اس ٹرک کا انتظار کرنا پڑتا تھا جو ہر دو دن بعد 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک گاؤں سے یہاں آتا تھا-

جس کے بعد گاؤں کے رہائشیوں کے ذہن میں ایک اچھوتا خیال آیا اور انہوں نے ڈبل روٹی فراہم کرنے والے سیلز مین کے لیے کچھ رقم اور ایک تحریری نوٹ بیگ میں رکھ کر بیگ سڑک پر رکھنا شروع کردیے- اس نوٹ پر ڈبل روٹی کی مطلوبہ مقدار درج ہوتی تھی-

جلد ہی گاؤں والوں کو احساس ہوا کہ بیگ میں رکھی جانے والی رقم یا ڈبل روٹی کوئی بھی چوری نہیں کرتا جبکہ یہ دونوں میں سڑک پر بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے موجود رہتی ہیں- لیکن کبھی بھی کسی نے انہیں چرانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کوئی ایسا واقعہ پیش آیا-

گاؤں کے ایک 75 سالہ رہائشی کا کہنا تھا کہ “ ڈبل روٹی فراہم کرنے والی گاڑی ہر دو دن بعد آتی ہے اور میں ان سے ڈبل روٹی خریدتا ہوں- میں اپنے بیگ میں رقم اور ڈبل روٹی کی مطلوبہ مقدار کے بارے میں نوٹ لکھ کر چھوڑ دیتا اور سیلز مین ڈبل روٹی باقی پیسے رکھ دیتا ہے- میں نے کبھی بھی کسی مسئلے کے بارے میں نہیں سنا اور نہ کبھی یہ سنا کہ کسی نے کہا ہو کہ میری ڈبل روٹی یا رقم غائب ہوگئی“-

ایک اور رہائشی کا کہنا تھا کہ “ میں اپنا بیگ چھوڑ کر کھیتوں میں کام کرنے کے لیے چلا جاتا ہوں اور جب واپس لوٹتا ہوں تو بیگ میں ڈبل روٹی اور باقی پیسے موجود ہوتے ہیں“-
 

image


گاؤں میں یہ معاملہ صرف یہیں تک نہیں ہے بلکہ یہاں کے رہائشی ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں- کوئی بھی کسی کے گھر میں بغیر اجازت قدم نہیں رکھتا- گھر کے مالک کو دروازے پر بلایا جاتا ہے اور اگر وہ اندر آنے کی دعوت دے تو ہی لوگ اندر داخل ہوتے ہیں ورنہ لوٹ جاتے ہیں-

گاؤں کے مقامی پادری Vaclav Masek کا کہنا ہے کہ “ اس گاؤں میں چوری نہیں ہوتی٬ خود میرے گیراج میں متعدد قیمتی اشیاﺀ موجود ہوتی ہیں جبکہ گیراج ہر وقت کھلا رہتا ہے لیکن کبھی کوئی چیز چوری نہیں ہوئی- میں 13 سال سے یہاں ہوں لیکن کبھی بھی چوری کا کوئی واقعہ نہیں سنا“-

“ ہم سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو چیز کے مالک سے پوچھ لینا چاہیے لیکن چوری نہیں کرنی چاہیے- اس لمحے کے لیے ہم خوش ہوتے ہیں اور برا رویہ اختیار نہیں کرتے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

Eibenthal is an idyllic village nestled in the Banatului Mountains of Western Romania. It’s a charming place inhabited mainly by ethnic Czechs, but what really makes it stand out from other villages in the area, or pretty much anywhere else in the world, for that matter, is its reputation as a theft-free community.