وہ جسمانی تبدیلیاں جنہیں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے

ہمارا جسم صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے ، بس احتیاط سے سننے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ہمیں کیا بتانے کی کوشش کررہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ جسم کے اندر کچھ خرابی کی صورت میں چند ایسی علامات آپ پکڑسکیں جو کسی بڑے مسئلے سے بچانے میں مدد دے سکتی ہیں۔ ڈان کے توسط سے یہاں ایسی علامات کا ذکر ہے جن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے کتنی ہی بے ضرر کیوں نظر نہ آئے۔
 

گلابی پیر
عام طور پر بچوں کے پیر گلابی رنگت کے ہوتے ہیں، تاہم اگر آپ کے پیر صحیح معنوں میں گلابی نظر آنے لگے جبکہ جلد پتلی اور جھریاں نظر آئیں، تو بلڈ ٹیسٹ کرا کے اپنا بلڈ شوگر لیول چیک کرلیں، یہ علامت عام طور پر میٹابولک امراض بشمول ذیابیطس کی ہوسکتی ہے۔

image


بھنوﺅں کے بال کم ہونا
اگر آپ محسوس کریں کہ بھنویں پتلی ہورہی ہیں یعنی بال کم ہوگئے ہیں، تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے تھائی رائیڈ کو چیک کرالینا چاہئے، یہ عام طور پر تھائی رائیڈ گلینڈ میں کسی خرابی کی صورت میں سامنے آتی ہے۔

image


پیر سوجنا
چاہے آپ کی جلد صاف ہی کیوں نہ ہو، خارش یا کھجلی محسوس نہ ہو، مگر پیروں کے انگوٹھے بہت زیادہ سوج گئے ہیں، تو ڈاکٹر سے رجوع کرلیں، یہ چنبل یا شریان میں کسی خرابی کی نشانی ہوسکتی ہے۔

image


کھانے کی خواہش ختم ہوجانا
اگر اچانک ہی کھانے کی خواہش ختم ہوجائے اور جسمانی وزن بھی کم ہونے لگے، تو یہ کسی میٹابولک مرض کی نشانی ہوسکتی ہے جبکہ معدے میں تیزابیت کا عندیہ بھی ہوسکتی ہے۔

image

جلد میں خارش
اگر اکثر جلد میں خارش کرنے کو دل کرتا ہے تو یہ ذیابیطس کی علامت بھی ہوسکتی ہے، تاہم ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل خارش کی جگہ کا معائنہ کریں تاکہ یہ کسی کیڑے یا الرجی کا ردعمل نہ ہو۔ اگر ان میں سے کوئی وجہ نہ ہو تو ڈاکٹر سے معائنہ کرالیں۔

image

کمرہ بند ہونے پر گھٹن کا احساس
اگر کسی جگہ جیسے گاڑی یا گھر کے اندر کھڑکیاں اور دروازے بند ہونے پر گھٹن کا احساس ہو اور کھڑکی کھولنے پر سانس لینا آسان لگے تو دل کو چیک کروالینا چاہئے۔

image

ناخنوں کی ساخت میں تبدیلی
اگر آپ کو محسوس ہو کہ ناخنوں کی ساخت بدل گئی ہے، وہ زیادہ موٹے اور چوڑے ہوگئے ہیں، تو یہ امراض قلب کی نشانی ہوسکتی ہے، تاہم یہ متعدد امراض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے تو مکمل طبی معائنہ کرایا جانا چاہئے۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Good health often is reflected in an attractive, youthful appearance. So you might be tempted to blame aging and stress for facial lines, unsightly fingernails, or hair loss when, in fact, these flaws can signal underlying health issues, says integrative medicine specialist Molly M. Roberts, MD, of the Institute for Health & Healing, in San Francisco, and president of the American Holistic Medical Association.