ہر سال 11 جولائی کو اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی آبادی
کا دن منایا جاتا ہے اور اس دن آبادی کے مسائل کے حوالے سے آگہی پیدا کی
جاتی ہے- دنیا بھر میں آبادی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے- اسی مناسبت
سے ہم یہاں دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہروں کا ذکر کر رہے ہیں- ان
شہروں کی سال 2030 کی آبادی کے حوالے سے بھی آپ کو یہاں بتایا جائے گا-
|
New York-Newark
امریکی شہر نیویارک کی آبادی سال 2016 میں 1 کروڑ 86 لاکھ سے زائد افراد پر
مشتمل تھی اور اندازہ ہے کہ سال 2030 تک یہ آبادی 1 کروڑ 99 لاکھ افراد تک
جا پہنچے گی- سب سے زیادہ گنجان آباد شہروں میں نیویارک 10 ویں نمبر پر ہے- |
|
Cairo
سال 2016 کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مصر کے شہر قاہرہ کی 1 کروڑ 91
لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2030 تک 2 کروڑ
45 لاکھ سے زائد افراد تک جا پہنچے گی- قاہرہ کو اس فہرست میں نواں نمبر
حاصل ہے-
|
|
Osaka
جاپانی شہر اوساکا دنیا کا آٹھواں سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے - سال
2016 کے اعداد و شمار کے مطابق اس شہر کی آبادی تقریباً 2 کروڑ 4 لاکھ
افراد پر مشتمل ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سال 2030 تک یہاں بسنے
والے افراد کی تعداد کم ہو کر 1 کروڑ 99 لاکھ رہ جائے گی- اس کمی کی کئی
وجوہات ہو سکتی ہیں-
|
|
Mexico City
دنیا کا ساتواں گنجان آباد شہر میکسیکو ملک کا شہر میکسیکو ہے جس کی آبادی
2 کروڑ 11 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے- یہ اعداد و شمار بھی سال 2016
کے ہیں جبکہ سال 2030 تک یہاں کی آبادی 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد تک
پہنچ سکتی ہے-
|
|
Beijing
سال 2016 کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے شہر بیجنگ کی آبادی 2 کروڑ 12
لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے اور یہ اس وقت دنیا کا چھٹا سب سے زیادہ
آبادی والا شہر ہے- سال 2030 تک اس شہر کی آبادی 2 کروڑ 77 لاکھ افراد سے
تجاوز کرسکتی ہے- |
|
São Paulo
فہرست پانچویں نمبر پر موجود برازیل کے شہر ساؤ پولو کی آبادی سال 2016 کے
اعداد و شمار کے مطابق 2 کروڑ 13 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جبکہ سال 2030 تک
یہ آبادی 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد افراد تک جا پہنچے گی- |
|
Mumbai
دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بھارت کا شہر ممبئی ہے اور سال
2016 کے اعداد و شمار کے مطابق اس شہر کی آبادی 2 کروڑ 14 لاکھ افراد پر
مشتمل ہے- ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2030 تک لوگوں کی یہ تعداد 2 کروڑ 78
لاکھ تک بھی پہنچ سکتی ہے- |
|
Shanghai
سال 2016 میں چین کے شہر شنگھائی کی آبادی تقریباً 2 کروڑ 45 لاکھ افراد پر
مشتمل تھی اور اسی مناسبت سے یہ دنیا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے-
سال 2030 تک یہاں کی آبادی 3 کروڑ سے زائد افراد تک پہنچ سکتی ہے- |
|
Delhi
دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بھارت کا شہر دہلی ہے- سال 2016
کے اعداد و شمار کے مطابق اس شہر کی آبادی 2 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد پر
مشتمل ہے جبکہ سال 2030 تک 3 کروڑ 60 لاکھ سے بھی تجاوز کرسکتی ہے- |
|
Tokyo
دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہونے کا اعزاز جاپان کے شہر ٹوکیو کے
پاس ہے- پہلے نمبر پر آنے والے اس شہر کی آبادی سال 2016 کے اعداد و شمار
کے مطابق 3 کروڑ 81 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے جبکہ سال 2030 میں یہ
آبادی 3 کروڑ 71 لاکھ پر مشتمل ہوگی- یعنی اس شہر کی آبادی میں بھی کمی
واقع ہوسکتی ہے- |
|
Karachi
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور یہ سال 2016 کے اعداد و شمار کے
مطابق دنیا کا 12واں سب سے زیادہ آبادی والا شہر بھی ہے- سال 2016 کے اعداد
و شمار کے مطابق اس شہر کی آبادی 1 کروڑ 71 لاکھ افراد سے زائد پر مشتمل
تھی جو کہ سال 2030 تک بڑھ کر 2 کروڑ 48 لاکھ افراد تک پہنچ سکتی ہے- |
|