کسان سے انٹرویو٬ صحافی بےہوش٬ اصل دکھ

ایک ٹی وی صحافی ایک کسان کا انٹرویو لے رہا تھا ...

صحافی: آپ بکرے کو کیا کھلاتے ہیں ... ؟؟
کسان: سیاہ یا سفید کو ... ؟؟

صحافی: سفید کو ..
کسان: گھاس ..

صحافی: اور سیاہ کو ... ؟؟
کسان: اس کو بھی گھاس ..

صحافی: آپ ان بکروں کو باندھتے کہاں ہو ... ؟؟
کسان: سیاہ یا سفید کو ... ؟؟

صحافی: سفید کو ..
کسان: باہر کے کمرے میں ..

صحافی: اور سیاہ کو ... ؟؟
کسان: اس کو بھی باہر کے کمرے میں ...

صحافی: اور انہیں نہلاتے کس طرح ہو ... ؟
کسان: کسے سیاہ یا سفید کو ... ؟؟

صحافی: سیاہ کو ..
کسان: جی پانی سے ..

صحافی: اور سفید کو ... ؟؟
کسان: جی اس کو بھی پانی سے ..

صحافی کا غصہ ساتویں آسمان پر، بولا: جب دونوں کے ساتھ سب کچھ ایک جیسا کرتا ہے تو مجھے بار بار کیوں پوچھتا ہے .. سیاہ یا سفید ... ؟؟؟؟

کسان: کیونکہ سیاہ بکرا میرا ہے ...
صحافی: اور سفید بکرا ... ؟؟
کسان: وہ بھی میرا ہے ...

صحافی بے ہوش ...

ہوش آنے پہ کسان بولا اب پتہ چلا جب تم ایک ہی news کو سارا دن گھما پھرا کے دکھاتے ہو ہم بھی ایسے ہی دکھی ہوتے ہیں.

YOU MAY ALSO LIKE: