جعلی سعودی امریکی شہزادہ٬ مذہبِ اسلام نے راز فاش کردیا

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا دھوکے باز شخص ایک دلچسپ غلطی کی وجہ سے پکڑا گیا جو کہ خود کو امیر ترین سعودی شہزادہ ظاہر کرتا تھا اور کاروبار کے نام پر دنیا بھر کے امیر ترین سرمایہ کاروں سے لاکھوں ڈالر کی رقم لوٹ چکا تھا-
 

image


حقیقی معنوں میں اس شخص کی دھوکہ دہی سے پردہ ہٹانے میں مذہبِ اسلام کا سب سے اہم کردار رہا- جی ہاں ایک بزنس میٹنگ کے دوران وہ اشیاﺀ کھانا شروع کردیں جو مذہبِ اسلام میں مسلمانوں کے لیے حرام قرار دی گئی ہیں- اس واقعے کی تفصیل کیا ہے٬ آئیے جانتے ہیں:

Anthony Gignac کولمبیا میں پیدا ہوا اور اسے مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے گود لے لیا- انتھونی نے سال 2015 میں سرمایہ کاری کے نام پر ایک جعلی کمپنی قائم کی جو کہ دنیا بھر کے کاروباروں میں سرمایہ لگانے کی پیش کش کرتی تھی- دو سال تک انتھونی نے مختلف ناموں اور روپ کا استعمال کرتے ہوئے خود کو ایک امیر ترین سعودی شہزادہ ظاہر کیا اور اس دوران اس نے 8 ملین ڈالر لوٹے اور دنیا بھر کے 26 افراد اس کا شکار بنے-
 

image


اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے انتھونی نے اشیاﺀ کی نیلامی کی ایک معروف ویب سائٹ سے مختلف ناموں پر مشتمل جیسے کہ “ سلطان “ وغیرہ کی سفارتی نختیاں خریدیں اور اسے اپنے ان گھروں یا مینشن کے باہر لگا دیا جہاں وہ متاثرین سے کاروباری ملاقاتیں کرتا تھا- ان تختیوں کو دیکھ کر متاثرین نے انتھونی کو حقیقی شہزادہ مان لیا-

سال 2015 سے 2017 تک انتھونی کا یہ جعلی کاروبار دلچسپی کے ساتھ قائم رہا- اس کے بینک اکاؤنٹ میں لاکھوں ڈالر تھے٬ اس کے علاوہ وہ کئی مہنگی ترین گاڑیوں٬ زیورات اور جائیداد کا مالک رہا- انسٹا گرام پر بھی انتھونی شاہانہ طرز زندگی کو پسند کرتا لیکن وہاں جو تصاویر پوسٹ کی جاتیں ان میں انتھونی کا چہرہ کم ہی دکھائی دیتا تھا-
 

image

انتھونی نہ صرف متاثرین کو شاہانہ طرز زندگی خواب اور سبز باغ دکھاتا بلکہ خود کو سعودی شاہی خاندان کا رکن بھی بتاتا جو کہ صرف خاص کاروباری معاہدے طے کرتا ہے اور ساتھ ہی متاثرین کو مزید مرعوب کرنے کے لیے ان کے سامنے ضمانت کے طور پر بینک آف دبئی کے جعلی خطوط بھی پیش کرتا-

انتھونی کی یہ چالبازیاں اس وقت تک کام کرتی رہیں جب تک کہ اس کا سامنا میامی رئیل اسٹیٹ ڈویلپر Jeffrey Soffer سے نہ ہوا تھا- جیفری Turnberry Associates سے تعلق رکھتے تھے- انتھونی نے جیفری کو بھی ہوٹلوں میں بھاری سرمایہ کاری کی پیشکش کی- تاہم کاروباری میٹنگ کے دوران بعض مواقع پر جیفری کے دل میں انتھونی کے حوالے سے شکوک پیدا ہوگئے-
 

image

جیفیری نے ایک خاص چیز نوٹ کی کہ انتھونی نے مختلف اوقات کے کھانوں کے دوران زیادہ تر ان جانوروں کے گوشت سے بنی اشیاﺀ کھائیں جو کہ مذہبِ اسلام میں حرام قرار دی گئی ہیں اور جیفیری اس بات سے بخوبی واقف تھا- اور مسلمان شہزادہ وہ کام کر رہا ہے جو مذہب اسلام کے خلاف ہیں- اس بات نے جیفیری کے شک کو یقین میں بدل دیا اور اس نے ہوٹل کی انتظامیہ سے تحقیقات کی درخواست کی جس میں انتھونی کے جعلساز اور دھوکے باز ہونے کا انکشاف ہوا-

جیفیری نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا اور یوں نومبر 2017 میں انتھونی کو گرفتار کرلیا گیا- انتھونی کے پاس سے کئی جعلی بزنس کارڈز اور مختلف اعزازی ناموں سلطان٬ اور شہزادہ پر مشتمل تختیاں بھی برآمد ہوئیں- اس کے علاوہ غیرقانونی کریڈٹ کارڈز اور جعلی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

A Florida-based conman who somehow managed to steal millions from wealthy investors all around the world by posing as a Saudi Arabian prince and diplomat was finally exposed after he made the mistake of eating bacon and other pork products at business meetings.