شہباز شریف کی کال کا جواب

جناب شہباز شریف صاحب آپ نے کہا کہ اپنے لیڈر نواز شریف کوبچانے کے لیے نکلو
تو میاں صاحب پہلے تو یہ بتائیں نواز کی اپنی اولاد مریم کی اولاد کیوں نہیں نکل رہی کیا پاکستانی قوم آپ کو بیوقوف نظرآتی ھے؟ آپ نکلے تو وہ بھی بم پروف گاڑی میں اور چند سو افراد سے جو خطاب کیا وہ بھی گاڑی کے اندر سے ہی بیٹھ کر کیا۔ آپ اپنی جان قیمتی اور لوگوں کی جانوں کو غیر اھم سمجھتے ہیں۔

نواز شریف کشمیر فتح کر کے نہیں آرہا چوری کے مقدمات میں سزا یافتہ مجرم ہے آئین پاکستان جس کو مجرم قرار دے میں اس کو چھڑوانے کے چکر ھم اپنے ملک کا قانون شکن کیوں بنیں اگر نواز شریف بے گناہ ہوتا تو عدالتوں نے بے گناہی ثابت کرنے کے لیے دوسال کی مہلت دی تو کیوں ثابت نہ کرسکا؟
نواز شریف ان سوالوں کے جواب دے دیں تو پوری قوم نواز شریف کوبچانے نکلتی

👈 1۔ آپ لوگ انڈیا ہریانہ کے ایک گائوں جاتی امراء سے آئے ہیں (جس کے نام پر آپ نے رائیونڈ کے محلات کا بھی نام رکھا) آپ کے والد کے پاس سائیکل بھی نہ تھی اب آپ کے پاس اتنی دولت ہے کہ پورا پاکستان خرید سکتے ہیں یہ معجزہ کیسے رونما ہوا جبکہ اتفاق فاؤنڈری ضیاء الحق نے دوستی میں الاٹ کی پاکستان کی ملکیت پاکستان سٹیل ملز سالانہ کروڑوں کا خسارہ کر رہی ہے جبکہ آپ کی اتفاق فائونڈری نے اتنی ترقی کیسے کر لی کہ آپ درجنوں فیکٹریاں چند سال میں لگا بیٹھے

👈 2۔ کارگل کی جیتی ہوئی جنگ سے فوجیوں کو اچانک واپس بلا کے واپسی پر ہمارے ہزاروں فوجی کیوں مروائے.

👈 3۔ ختم نبوت کی شق کیوں ختم کی

👈 4۔ ڈان اخبار میں پاکستان پر انڈیا میں دہشت گردی کروانےکا الزام لگا کے ملک کو گرے لسٹ میں کیوں شامل کروایا

👈 5۔ بغیر ویزہ انڈیا کے جاسوس آپ کی ملز سے کیوں پکڑے گئے

👈 6۔ سزائے موت کے منتظر سینکڑوں قیدی چھوڑ کے ممتاز قادری کو فوری پھانسی کیوں دی گئی

👈 7۔ آپ ہر عید لندن میں کیوں مناتے ہیں

👈 8۔ کمایا آپ نے پاکستان میں اور جائیدادیں باہر کیوں بنائیں

👈 9۔ ماڈل ٹائون میں نہتے پاکستانیوں کو کیوں مروایا

👈 10۔ پاکستان کی سالمیت کی ضامن پاک فوج ہے آپ نے پاک فوج کے خلاف سازشوں کا جال کیوں بچھایا

👈 11۔ اگر آپ نے جائیدادیں حلال کمائی سے بنائی ہیں تو ان کے ثبوت آپ دوسال میں کیوں نہ پیش سکے

👈 12۔ آپ اپنے آپ کولیڈر کہتے ہیں جبکہ بغیر پرچی آپ ایک لفظ نہیں بول سکتے پرچی نکال کر قوم کا سر شرم سے کیوں جھکاتے ہیں

👈 13۔ آپ نے پاکستان کے حاضر سروس جرنیل کے جہاز کو انڈیا بھیجنے کی کیوں کوشش کی

👈 14۔ سود در سود قرض لے کے ڈیموں اور بجلی گھروں کی بجائے سودی قرض کی رقم سڑکوں پر کیوں تھوپی

👈 15۔ پورے پنجاب کا بجٹ صرف اصل لاہور چھوڑ کر ھزاروں نئی ھاؤسنگ سوسائیٹیز پر خرچ کیوں خرچ ہوا اور آپ اصل لاھور کو صاف پانی کی ایک بوند بھی فراھم نہ کرسکے اور نہ اصل لاھور میں قائم پرانے سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت کو درست کرسکے اور نہ سرکاری ھسپتالوں پر توجہ دے سکے

👈 16۔ کلبھوشن کے خلاف ایک بھی لفظ آپ کی زبان سے کیوں نہ نکلا

👈 17۔ آپ اپنی اور اپنی بیٹی کو سزا سے بچانے کے لیے قوم کو پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے کی دعوت دیتے ہوئے یہ کیوں بھول گئے کی عافیہ قوم کی بیٹی تھی کی جس کی واپسی کے لیے کوشش تک نہ کی گئی

میاں صاحب ہم باشعور قوم ہیں اور ملک کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں
جوجرم آپ نے کیے ہیں اس کی سزا ہو چکی ہے معاف کرنا عدلیہ کا کام ہے قوم کو خون میں نہلانے کی گندی سوچ کو بھول کر انصاف کا دروازہ کھٹکٹائیں اور اپنی بے گناہی کے ثبوت فراہم کریں

پیارے ہم وطنو
اپنے آپ پر رحم کرو اپنے بچوں اور پیاروں پر رحم کرو
اگر آپ قانون ہاتھ میں لیں گے اور قومی املاک کو نقصان پہنچائیں گے تو ملکی سلامتی کے ضامن ادارے قانون کی رٹ قائم کرنے کے لیے لازمی آگے آئیں گے جس سے آپکی بدنامی ھو سکتی ہے کہ دیکھو یہ چوروں کو بچانے کے لئے آئے

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 296121 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More