اسلام آباد کے سب سے بڑے سستے بازار میں ایک بار پھر آتشزدگی

image
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سب سے بڑا سستے بازار میں آتشزدگی کے باعث ایک سو کے قریب سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے
 
image
اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع اس بازار میں پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ جوتے، کپڑے اور استعمال شدہ کپڑے عام بازار سے قدرے کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں خریداری کے لیے آتی ہے
 
image
یہ بازار ہفتے میں تین دن اتوار، منگل اور جمعے کو لگتا ہے اور بدھ کو آتشزدگی کے واقعے کے وقت بازار عام لوگوں کے لیے بند تھا
 
image
ابھی تک بازار میں آتشزدگی کی وجوہات کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے
 
image
خیال رہے کہ تقریباً ایک برس پہلے بھی اسی بازار میں آگ لگی تھی جس میں تین سو سے زائد سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔ اس وقت کہا گیا تھا کہ یو پی ایس کی بیٹری کے پھٹنے کے نتیجے میں آگ لگی
 
image
اس بازار میں آگ بجھانے کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور اسی وجہ سے آتشزدگی کی صورت میں فائر بریگیڈ کو طلب کرنا پڑتا ہے اور اس کے پہنچتے پہنچتے کافی نقصان ہو چکا ہوتا ہے
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Firefighters are working to extinguish a fire which engulfed Sasta Bazaar in Sector H-9 in the federal capital on Wednesday. Over 100 stalls have been gutted in the raging fire till now.