گزشتہ ہفتے کا پاکستان انتخابات کے نام

گزشتہ ہفتے پاکستان میں انتخابات کی گہما گہمی رہی اور ہر چیز پر انتخابات چھائے رہے۔ انتخاب کے بعد اب حکومت سازی کی سرگرمیاں نظر آ رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کی چند نمائندہ تصاویر۔
 

image
گزشتہ ہفتے کا پاکستان میں انتخابات کی گہما گہمی رہی جس میں کرکٹ سے سیاست کے میدان میں آنے والے عمران خان کی پارٹی سب سے بڑی پارٹی کی شکل میں سامنے آئی۔ یہاں چاچا نورالدین کو دیکھا جا سکتا ہے جو پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کے لیے جوتے بناتے ہیں۔
 
image
عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں میں انتخابات میں دھاندلیوں کا الزام لگایا ہے۔ یہاں مسلم لیگ (نون) کے حامیوں کو احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
 
image
انتخابات میں جیت کے اعلان سے پہلے رجحانات کے آتے ہی عمران خان کی پارٹی کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا جس پر ان پر تنقید بھی کی گئی۔
 
image
حزب اختلاف کے رہنماؤں نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔ بعض جماعتوں نے تو یہاں تک کہا کہ ان کے کامیاب امیدوار حلف نہیں لیں گے اور وہ دوبارہ انتخابات کے لیے مہم چلائيں گے۔
 
image
پاکستان سمیت دنیا بھر میں دنیا بھر میں لوگوں نے اکیسویں صدی کے طویل ترین اور ’خون رنگ‘ کہلانے والے چاند گرہن کا نظارہ کیا۔
 
image
لاہور میں جمیعت علمائے اسلام نے متوقع وزیر اعظم عمران خان کو مسترد کرتے ہوئے جلوس نکالا۔ اس موقعے پر وہ بینر اٹھائے ہوئے تھے۔
 
image
پاکستان کے عام انتخابات میں دولت مشترکہ کے مبصرین گروپ کو انتخابات کی شفافیت پر نظر رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہاں نائیجیریا کے عبدالسلام اے ابوبکر کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
 
image
انتخابات کی گرمی کے بعد موسم کی گرمی سے نمٹنے کا بچوں کا اپنا ہی طریقہ ہوتا ہے۔
 
image
انتخابات کے دن 25 جولائی کو ووٹنگ کے دوران بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 31 افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Our selection of some of the most striking news photographs taken around the Pakistan last week.