ہر واٹس ایپ گروپ میں موجود چند دلچسپ افراد

سوشل میڈیا صارفین کے درمیان واٹس ایپ گروپ انتہائی تیزی سے مقبول ہورہے ہیں- یہ گروپ فیملی٬ دوستوں سے لے کر خرید و فروخت کرنے والے افراد سمیت کئی قسم کے افراد پر مشتمل ہوتے ہیں- لیکن ہم یہاں صرف ان واٹس ایپ گروپ کی بات کریں گے جو فیملی یا دوستوں پر مشتمل ہوتے ہیں- ایسے ہر گروپ میں کچھ دلچسپ قسم کے افراد ضرور پائے جاتے ہیں- آئیے آج ان کا تذکرہ کرتے ہیں-
 

image


The Morning/Night Alarm
ہر واٹس ایپ گروپ میں چند ایسے دلچسپ افراد ضرور پائے جاتے ہیں جو آپ کے سب سے بڑے خیر خواہ معلوم ہوتے ہیں- یہ افراد گروپ میں صبح بخیر٬ شبِ بخیر اور جمعہ مبارک کی اینیمیٹڈ پوسٹ کرنا نہیں بھولتے- یہ ذمہ داری گروپ میں صرف چند مخصوص افراد ہی ادا کرتے ہیں-

image


The ‘Always Ready’ Person
ہر واٹس ایپ گروپ میں کوئی ایک ایسا انسان ضرور موجود ہوتا ہے جو ہر وقت ملنے کو تیار بیٹھا ہوتا ہے- چاہے صبح کے 3 بجے ہوں یا پھر شام کے 3 یہ شخص گروپ میں آن لائن ملے گا- جیسے ہی کوئی اکھٹے ہونے کا منصوبہ شئیر کریں گے اس کی جانب سے جواب آئے “ ہاں چلوں“- ویسے یہی شخص لوگوں کا اعتماد بھی بڑھاتا ہے-

image


The Show Stopper
گروپ میں کوئی فرد ایسا بھی ہوتا ہے جو کہ کسی بات پر ہونے والی گفتگو کے دوران اچانک اپنا کوئی عجیب و غریب پیغام شئیر کردیتا ہے جسے پوری گفتگو کا رخ ہی بدل جاتا ہے یا پھر وہ ختم ہوجاتی ہے-درحقیقت انہیں گروپ میں ہونے والی گفتگو میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی-

image


The Seen but no Scene Soul
اکثر کوئی گروپ ممبر ایسا بھی ہوتا ہے جو گروپ میں ہونے والی پوری گفتگو پڑھ رہا ہوتا ہے٬ دیگر ممبران کی پروفائل پکچر بھی دیکھ رہا ہوتا ہے اور ساتھ ہی اسٹیٹس بھی چیک کرتا ہے لیکن وہ یہ سب خاموشی سے کرتا ہے اور بولتا کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ہی کسی بحث میں حصہ لیتا ہے-

image


The Show Launcher
ایک شخص گروپ میں ایسا بھی ہوتا ہے جسے بھرپور وقت اور توانائی کے ساتھ صبر کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے- عموماً یہ شخص دراصل گروپ ایڈمن ہوتا ہے- اس کا بنیادی کام “ سوئی ہوئی قوم کو جگانا “ ہوتا ہے- چونکہ گروپ اسی کا تخلیق کردہ ہوتا ہے اس لیے اس کے پاس گروپ کو زندہ رکھنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوتا-

image


The Blind, Deaf, and Dumb
گروپ میں کوئی ایک ممبر ایسا بھی ہوتا ہے جس کی گروپ میں آتے ہیں ہی بولنے٬ سننے اور دیکھنے کی طاقت ختم ہوجاتی ہے- یہ گروپ میں نہ کسی سے کچھ بولتا ہے٬ نہ کسی کی سنتا ہے اور نہ ہی کسی کا کچھ لکھا دیکھتا ہے- لیکن دلچسپ بات ہے یہ کہ آپ اسے گروپ سے نکال بھی نہیں سکتے ہیں کیونکہ یہ اس بات پر برا بھی مان جاتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

By now most of us have experienced being a part, or worst of all, managing a real group in life. Be it a friends group, a project group, a community workgroup or an event managing group; we all have seen the pitfalls, the highs, and lows, the narazgi and the mubahisa of the members.