میں نے سافٹ ڈرنکس چھوڑ کر 5 حیرت انگیز فائدے اٹھائے

ہماری روزمرہ کی زندگی میں سافٹ ڈرنکس کا استعمال بہت تیزی سے بڑھتا جارہا ہے جبکہ ان میٹھے مشروبات کے بےپناہ خطرناک نقصانات بھی ہیں- حال ہی میں ایک بین الاقوامی ویب سائٹ پر Tiana Attride نے سافٹ ڈرنکس ترک کرنے سے متعلق اپنے حیرت انگیز تجربے کا ذکر کیا ہے جس نے انہیں 5 ناقابلِ یقین فوائد پہنچائے ہیں- ٹیانا نے 3 سال قبل سافٹ ڈرنکس کو اس وقت اپنی زندگی سے مکمل طور پر نکال دیا جب ان کے دانتوں کی صحت تباہ ہورہی تھی- ٹیانا کے مطابق ان مشروبات کا استعمال ترک کرنے سے انہیں 5 بڑے فوائد حاصل ہوئے- وہ فوائد کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں-
 

I lost weight
ٹیانا کہتی ہیں کہ جیسے سافٹ ڈرنکس کا استعمال ترک کرنے سے میرے اضافی وزن میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی- سافٹ ڈرنک کیلوریز اور شوگر کو جسم میں داخل کرنے کا ایک اہم ترین ذریعہ ہوتی ہیں- جیسے ہی میں نے زندگی سے ہر قسم کے مصنوعی مشروبات کا خاتمہ کیا میں نے پانی زیادہ پینا شروع کردیا- جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بہت جلد اور آسانی سے میرے وزن میں کئی پونڈ کی کمی واقع ہوگئی-

image


I saw a major improvement in my skin
ٹیانا کے مطابق سافٹ ڈرنک چھوڑنا ان کی جلد کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوا کیونکہ اس عمل سے ان کی جلد میں بھی ناقابلِ یقین حد تک بہتری آئی- ٹیانا کا کہنا تھا کہ میرے چہرے پر کیل مہاسوں کی بھرمار تھی تاہم جب میں نے سافٹ ڈرنک سے کنارہ کشی اختیار کی تو صرف چند ہی ہفتوں بعد مجھے احساس ہوا کہ میری جلد مکمل طور پر صاف و شفاف ہوگئی ہے- میں لوگوں کو بھی یہی مشورہ دیتی ہوں کہ اگر وہ اپنی جلد صاف اور چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو سافٹ ڈرنک کا استعمال نہ کریں-

image


My teeth looked incredible
ٹیانا کہتی ہیں کہ سافٹ ڈرنک کا استعمال ترک کرنے کی سب سے بڑی وجہ میرے دانتوں کا خراب ہونا تھا- جب میں نے ان ڈرنکس کا استعمال بند کردیا اور اس کے بعد اپنی دانتوں کی صحت میں بہتری آتی دیکھی تو مجھے بہت خوشی ہوئی- اب میرے دانت پہلے سے زیادہ سفید اور چمکدار دکھائی دیتے ہیں- مختلف تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ سافٹ ڈرنکس دانتوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتی ہیں-

image


I craved it less and less
سافٹ ڈرنکس کی سب سے بری چیز یہ ہے کہ یہ انسان کو اپنا عادی بنا لیتی ہیں- ان میں موجود شوگر اور کیفین انسان کے لیے نشہ کا کردار ادا کرنے لگتے ہیں- سان ڈیاگو کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں 12 سے زائد خواتین پر کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران محققین نے یہ پایا کہ مصنوعی میٹھے کا ذائقہ تو میٹھا ہوتا ہے لیکن یہ دماغ کو اس طرح مطمئین نہیں کرپاتا جیسے کہ حقیقی چینی کرتی ہے جس کی وجہ سے انسان زیادہ سے زیادہ مصنوعی میٹھا استعمال کرنے لگتا ہے- ٹیانا کا کہنا ہے کہ جب میں نے سافٹ ڈرنک چھوڑی تو کچھ ہفتوں تک مجھے بہت زیادہ طلب محسوس ہوئی لیکن میں نے برداشت کیا- تاہم چند ہفتوں بعد ہی مجھے طلب محسوس ہونا بند ہوگئی- اب میں ریسٹورنٹ وغیرہ میں باآسانی سافٹ ڈرنک کو نظر انداز کردیتی ہوں-

image


I found delicious alternatives to soda
ٹیانا کے مطابق ان مشروبات کو چھوڑنا اتنا مشکل نہیں ہے جتنا کہ آپ سوچتے ہیں٬ خاص طور پر اس وقت جب آپ کو اس کا متبادل مل جائے- مثال کے طور پر آپ قدرتی پھلوں کا رس استعمال کرسکتے ہیں- یہ جوس آپ کو کئی قسم کے فائدے بھی پہنچائیں گے اور ساتھ ہیں ان میں کیفین یا شوگر بھی موجود نہیں ہوگا جو آپ کو ان کا عادی بنائیں- یہ متبادل جوس سافٹ ڈرنک کا استعمال ترک کرنے کے حوالے سے آپ کے لیے آسانی پیدا کردیں گے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Three years ago, I made the decision to cut soda out of my life completely. It wasn't for health or weight loss reasons; I simply got tired of the way it made my teeth feel. Every time I took a sip from a can, I felt my teeth become covered in sugar; running my tongue over my canines felt like licking a grimy, rocky road. Ready to regain my dental health, I finally chose to break up with soda.