ہماری زندگی میں موجود 7 دلچسپ قسم کے دوست

دوستوں کے بغیر زندگی کا تصور کرنا بھی مشکل ہے- کہتے ہیں کہ “ دوست ایسا خاندان ہوتے ہیں جس کا انتخاب ہم خود کرتے ہیں“- اور یہ سچ بھی ہے کیونکہ دوست صرف زندگی کو تفریح سے بھرپور ہی نہیں بناتے بلکہ اگر ہم کسی مشکل میں ہوں تو ہمیں اس میں سے بھی باہر نکال لیتے ہیں- ہر فرد دوستوں کا کوئی خاص گروپ لازمی رکھتا ہے اور دوستوں کے ہر خاص گروپ میں 7 دلچسپ قسم کے دوست لازمی پائے جاتے ہیں-


The funny one
دوستوں کے گروپ میں ایک دوست لازمی ایسا ہوتا ہے جو سب کو ہنساتا رہتا ہے- یہ انتہائی دلچسپ دوست ہوتا ہے٬ صورتحال کیسی بھی ہو یہ اس کا کوئی نہ کوئی مضحکہ خیز پہلو ضرور تلاش کرلیتا ہے- ایسے دوست زندگی کو یادگار بنا دیتے ہیں-

image


The wise one
آپ کے دوستوں کے گروپ میں ایک دوست ضرور ایسا ہوگا جو اپنی ذہانت کی وجہ سے سب سے نمایاں ہوگا-بات چاہے تعلیم سے متعلق ہو یا پھر عام زندگی کی یہ دوست ہر چیز کے بارے میں معلومات رکھتا ہے- اس کے آئی کیو لیول کا تصور بھی کرنا ناممکن ہوتا ہے- جب یہ ذہین دوست آپ کے اردگرد ہوتا ہے تو آپ خود محفوظ سمجھتے ہیں-

image


The drama queen
جب ہم ڈرامہ کوئین کہتے ہیں تو اس کا مطلب صرف لڑکیاں نہیں ہوتیں- دوستوں کے گروپ میں ایک دوست ایسا بھی ہوتا ہے جو شہرت حاصل کرنا جانتا ہے- اس کی زندگی بالی ووڈ کی کسی فلم سے کم نہیں ہوتی- یہ دوست بہت متحرک ہوتا ہے لیکن ایک بات کا سہرا بھی اس کے سر سجتا ہے کہ یہ جب گروپ میں ہوتا ہے تو زندگی کا کوئی لمحہ بور نہیں گزرتا-

image


The agony aunt
صرف ایک دوست ایسا ہوتا ہے جس کے پاس ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہوتا ہے- چاہے وہ مسائل تعلقات سے متعلق ہوں یا پھر ہمارے پیشہ ورانہ امور سے متعلق- یہ دوست ہماری پریشانی توجہ سے سنتا ہے اور خود بھی پریشان ہوجاتا ہے- یہ پریشان دوست نہ صرف توجہ سے سنتا ہے بلکہ ہمارے مسائل کو حل بھی کرتا ہے-

image


The parent figure
یہ دوست ہمیں اپنے والدین کو کبھی بھی بھولنے نہیں دیتا- یہ ہمارے لیے بہت فکر مند رہتا ہے کہ ہم کہاں جارہے ہیں؟ کس سے مل رہے ہیں؟ یا کیا کر رہے ہیں؟ وغیرہ- بعض اوقات یہ اتنی فکر کرتا ہے ہماری کہ ہمارے لیے الجھن کا باعث بھی بن جاتا ہے لیکن اس دوست کے بغیر بھی زندگی نامکمل محسوس ہوتی ہے-

image


The troublemaker
خاص دوستوں کے گروپ میں کوئی نہ کوئی ایک دوست ایسا ضرور ہوتا ہے جو مصیبت کھڑی کرتا ہے- آپ جہاں بھی اس کے ساتھ جائیں گے وہاں ہی آپ کے لیے کوںی نہ کوئی چھوٹی یا بڑی پریشانی پیدا کردے گا- لیکن آپ اس دوست کو چھوڑ بھی نہیں سکتے اور اس کی وجہ انتہائی سادہ ہے کہ “ دوست ہمیشہ کے لیے ہوتے ہیں“-

image

That friend from school, college or work
زندگی کے مختلف مراحل میں مختلف دوست بنتے ہیں- ہمارے بچپن کے دوست الگ٬ اسکول کے الگ٬ کالج کے الگ اور آفس کے الگ دوست ہوتے ہیں- ہر دوست زندگی میں منفرد مقام رکھتا ہے- یہ دوست ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE:

It’s difficult to imagine life without friends. Remember the wise old saying, ‘friends are the family we choose’? It’s true. Not only it’s fun having our friends around but they are the ones who would fish us out of any difficult situations or become our lifesavers during hours of need.