صبح صادق سے شام ڈھلنے تک تجدید عہد کا دن

وطن عزیز پاکستان کی اکہترویں سالگرہ گزشتہ سالوں کی طرح انتہائی جوش و جذبہ سے منائی گئی اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ وطن عزیز کی سلامتی امن و خوشحالی ،بقا ء کے لیئے اپنا تن من دھن قربان کرنے سے بھی دریغ نہ کریں گے چودہ اگست کی صبح کا آغازوفاقی دارالحکومت میں 31اورصوبوں میں 21توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیربنانے کاعزم وعہددہرایاگیا نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئیں، چودہ اگست یوم آزادی کے موقع پر اکیس توپوں کی سلامی کی روایت قیام پاکستان سے جاری وساری ہے پاکستان میں یوم آزادی، یوم پاکستان، یوم دفاع اور 12 ربیع الاول پر بھی 21 توپوں کی سلامی دی جاتی ہے دنیا کے تقریباً تمام ممالک اپنے یوم آزادی، اہم دنوں پر توپوں کے فائر کرتے ہیں پاکستان کے یوم آزادی پر اوکاڑہ شہر میں تقاریب کا احوال بیان کروں تو سب سے پہلی تقریب کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے پرنسپل کمانڈر ریٹائرڈ شمیم اختر اور انکے اسٹاف کی جانب سے منعقد کی گئی اس تقریب کا آغاز نماز فجر کے بعدقرآن مجیدکی تلاوت اور خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوااِس تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ چند دن پیشتر مجھے موصول ہوا پرنسپل شمیم اختر اور انکے سٹاف ممبران مہر زوہیب اور محسن رشید کے پر زور اصرار پر اِس تقریب میں نماز فجر کے فوراََ بعد شامل ہونے کی حامی بھر ی ہمارے وفدمیں چار افراد جن میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل اور نوجوان صحافیوں میں چودھری عرفان اعجاز اور چودھری عدنان اعجاز اور راقم شامل تھے کیڈٹ کالج اوکاڑہ میری رہائش گاہ سے تقریباََ ساڑھے سات کلومیٹر کی مسافت پر فیصل آباد روڈ پر واقع ہے برادرم جناب عابد حسین مغل کی کار پر ہم چاروں تقریباپندرہ منٹ میں کیڈٹ کالج کے گیٹ پر پہنچے اتنے کم وقت میں کیڈٹ کالج پہنچ جانے کی وجہ اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر صبح سویرے ٹریفک کا زور نہ ہونے کا سبب بنا ،ورنہ سکول اوقات میں اور دن بھر ٹریفک کی وجہ سے کالج تک پہنچنے میں تقریباََ تیس سے چالیس منٹ درکار ہوتے ہیں کیڈٹ کالج کے گیٹ پر سیکورٹی کلیرنس کے بعد اندر داخل ہوئے تو برادرم مہر زوہیب کو ہمارے آنے کی اطلاع مل چکی تھی کیڈٹ کالج کے پرنسپل کمانڈر ریٹائرڈ شمیم اختر اور انکے سٹاف ممبران اور کیڈٹس کو وسیر وعریض میدان میں اپنا منتظر پایا انتہائی گرم جوشی سے پرنسپل شمیم اختر نے ہمارا استقبال کیا اور بتایا کہ کیڈٹ کالج کی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر پانچ سو پچاس پودے لگانے کے انتظامات کر رکھے ہیں اُنھوں نے اپنے ہاتھوں پہلا پودا لگا کرمہم کا افتتاح کیا اُس کے بعد سب نے اپنے اپنے حصے کا پودا لگایا چند منٹس میں پانچ سو پچاس پودے لگا ئے گئے اور اجتماعی دعا کی گئی ہر پودے کے ساتھ لگائی گئی پلیٹ پرلگانے والے کا نام اور سیریل نمبر درج کیا گیاتھا پرنسپل شمیم اختر نے بتایا کہ اپنے ہاتھ سے لگائے گئے ہر پودے کی حفاظت کیڈٹ خود کرے گا جو اُس کے نام سے ہی منصوب رہے گا کیڈٹ کالج میں دن بھر یوم آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والے پروگراموں کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کھلے میدان میں لذیزاور پرتکلف ناشتہ کے بعد یوم آزادی باسکٹ بال میچ میں شریک ہونگے جس میں جیتنے والی ٹیم کو آزادی کپ دیا جائے گا رات کو کیڈٹس بار بی کیو ڈنرسے لطف اندوز ہونگے کیڈٹ کالج سے ہمارا وفد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیئے پہنچا،اس تقریب کا دعوت نامہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹس جناب شاہد محمود نے ایک روز پیشتر ہی دیا تھا جس پرمیں نے اُنکو اپنے یوم آزادی کے حوالہ سے دعوت ناموں اور اُن تقریبات میں اپنی شرکت سے آگاہ کیا لیکن تیرہ اگست کی رات تک بارہا وہ اصرار کرتے رہے کہ آپ ضرور تشریف لائیں جس کی وجہ سے ہمیں یوم آزادی کے موقع پرکیڈٹ کالج میں منعقد ہونے والی دن بھر کی دیگر تقریبات میں شرکت نہ کرسکنے پر انتظامیہ سے معذرت کرنا پڑی،صبح 7بجکر 48 منٹ پر ہمارا وفد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو رٹس کے احاطہ میں پہنچا جہاں پر 7بج کر55منٹ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انجم میاں نے پرچم کشائی کی قومی ترانہ کے بعد پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی تقریب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انجم میاں نے خطاب کیااُنھوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااور عہد کیا کہ وطن عزیز میں قانون وانصاف کی حکمرانی کے لیئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اس موقع پر سول ججزظہیر احمد،شاہد اقبال ،سہیل شفیق اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹس شاہد محموداور دیگر سٹاف بھی موجود تھا بعد ازاں سٹاف اور حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی ہمارے وفد کا اگلا پڑاؤ ڈسٹرکٹ کورٹس سے دو منٹ کی مسافت پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا وسیع وعریض لان تھا جہاں پر جشن آزادی کے حوالہ سے ضلع کی ایک بڑی تقریب منعقد ہونے جارہی تھی اِس تقریب کا باقاعدہ کارڈ مجھے گیارہ اگست کو مل چکا تھا جس میں شریک ہونا میرے لیئے باعث مسرت تھا کیونکہ اِس تقریب میں ضلع بھر کے ادارے یوم آزادی کے موقع پر اپنی صلاحیتوں اور وسائل کے بل بوتے پر وطن سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں سکولوں کے بچوں کی پرفامنس بھی تقریب کو پر رونق بناتی ہے تقریب کا آغاز صبح 8:55پر ہواڈپٹی کمشنررضوان نذیر ،ڈی پی اوذیشان اصغر نے قومی پرچم لہرایا اورسائرن کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی پولیس اور ریسکیو 1122کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی ۔ڈپٹی کمشنررضوان نذیر اور ڈی پی اوذیشان اصغرنے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ محمد شاہد ،سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلا ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122چوہدری ظفر اقبال، صوبائی اور وفاتی محکموں کے سر براہان ،عمائدین علاقہ ،این جی اوز کے نمائندوں ، خواتین و بچوں ،سکولوں و کالجز کے اساتذہ ،سرکاری اہلکاران کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کی طالبات نے سینئر ٹیچر نیئر سلطانہ کی سربراہی میں ملی نغموں کے زریعے پنڈال میں خوبصورت سماں باندھا ، سپیشل ایجوکیشن سکول تھری ریمینگ اوکاڑہ کے بچوں نے ملی نغمے ٹیبلو اور ترانے پرنسپل انیلہ طارق اور اساتذہ مس ثوبیہ ،مس منال کی سرکردگی میں پیش کیئے۔ڈپٹی کمشنررضوان نذیر اور ڈی پی اوذیشان اصغر نے ساہیوال بورڈ میٹرک کے امتحانات میں اول ،دوئم ،سوئم اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں کیش پرائز اور شیلڈز تقسیم کیں، اس تقریب میں کوئی بھی پارلیمنٹیرین شریک نہیں ہوا جس پر پنڈال میں چہ مگوئیاں ہوتی رہیں کہ کیا انتظامیہ نے تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت بننے کے واضح امکانات کے بعد ضلع اوکاڑہ سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب چار ایم این ایز اور آٹھ ایم پی ایز میں سے کسی کو دعوت دی ہے کہ نہیں ؟تقریب میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیسر سکینڈری چودھری اکرام نوجوان صحافیوں کو صحافتی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالتے اور بعض موقعوں بداخلاقی کرتے بھی نظر آئے جس پر سینئر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنررضوان نذیر اور ڈی پی اوذیشان اصغرنے نہر لوئر باری دو آب پر سر سبز پاکستان مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اس مہم کے حوالہ سے پودے بھی لگائے اس موقع پر طلباء طالبات ،سول سوسائٹی کے افراد ،سرکاری افسران و ملازمین کی طرف سے 5منٹ میں 500پودے لگائے گئے،یوم آزادی کے موقع پر قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا"اوکاڑہ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام پاکستان کے اکہترویں یوم آزادی کے حوالہ سے گورنمنٹ ای لائبریری میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے مقریرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے حاصل کیا اب ہمارا یہ فرض اولین ہونا چاہیے کہ وطن کی تعمیروترقی کے لیئے حقیقی معنوں میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں وطن کی خاطرآباؤاجداد کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے نئی نسل کی تربیت اسلام کے سنہری اُصولوں کے مطابق کریں تاکہ نیک صالح اور کرپشن کے پاک معاشرہ وجود میں آسکے مقریرین نے کہا کہ ہماری یہ خوش قسمت ہیں کہ اﷲ تعالی کے فضل وکرم سے ہم دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنے جس سے ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری "ماڈا"اوکاڑہ رجسٹرڈ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راؤ عباس عدیل ،جنرل سیکرٹری بار شکیل احمد چودھری ،انچارج ای لائبریری ابراھیم وڑائچ ،سینئر جرنلسٹس شہباز ساجد ،عابد حسین مغل ،محمد مظہررشید چودھری ،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عارف جج ،میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر اشتیاق احمد خاں ،زاہد احسن ،محمد عاشق ،ہادی حسن ،محمد افضل ،تزئین اعجاز ،ارفع رشید ،آئرہ رشید،چودھری عرفان اعجاز و دیگرنے بھی خطاب کیا،پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے محروم ہونے والے محمدافضل کو خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا، تقریب میں تاریخ پاکستان کے حوالہ سے مختصر سوالات پر حاضرین میں انعامات تقسیم کیئے گئے تقریب کے اختتام پر یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی ،ترقی وخوشحالی کے لیئے دعا کی گئی۔ضلع اوکاڑہ میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا وطالبات ،کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی تقریب الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول رینالہ خورد کے ہال میں منعقد ہوئی ،الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے جنرل سیکرٹری سید ندیم مقصود جعفری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ گزشتہ 28سال سے سماجی کاموں میں ضلع بھر میں اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں رینالہ خوردمیں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے ہمارے وفد میں اب صبح کی نسبت اضافہ ہو چکا تھا ہمارے ساتھ گورنمنٹ ای لائبریری کے انچارج ابراھیم وڑائچ ،سینئر صحافی شہباز ساجد ،ڈی پی ایس سکول کے کرکٹ کوچ ندیم شہباز ،ننھے طالب علموں ارفع رشید ،آئرہ رشید ،زرناب کاشف ،محمد حذیفہ ندیم ،سندس خان ،اور ٹیچر تزئین اعجاز بھی شامل ہوچکے تھے ،تقریب میں 971شخصیات اور طلبا وطالبات کو شیلڈز ،میڈلز،کپ،سرٹیفکیٹ سے نوزا گیا اِس تقریب کو پر رونق بنانے والی چند شخصیات کا ذکر انتہائی ضروری ہے جن میں صدر الخدمت ویلفیئر کونسل عبداﷲ رشید ،وائس چیئرمین زاہد ریاض چودھری ،سید مرید حسین شاہ ،انجینئر محمد اعظم بھٹی ،کاہنور ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر ماجد سعید راؤ ،معروف خطاط اصغر مغل ،راؤ محمد علی ،موٹیویٹراعجاز علی ،ایف ایم پروگراموں کی جان ومعروف آر جے شفیق نیئر ،خوبصورت لب ولہجہ کے مالک راجہ متین ،معروف سماجی ورکرباجی نسرین آفتاب ،چودھری لیاقت اور راؤ محمد علی ممبر الخدمت ویلفیئر کونسل،صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ احتشام جمیل شامی سمیت صحافیوں ،شاعروں،کھلاڑیوں ،اساتذہ ،پولیس ،این جی اوز کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،اوکاڑہ شہر میں مقامی میرج ہال اور تحصیل میونسپل کمیٹی کے لان میں آئی ایم ٹی ایس کے زیراہتما م "شکریہ پاکستان " کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سوچ بینڈ اور آرٹسٹ فرحانہ مقصود نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے چودھری ریاض الحق جج ،ایم پی اے چودھری منیب الحق ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اظہر چودھری ،مسلم لیگ ن کے اہم رہنما فیاض ظفر چودھری اور چودھری ارشد اقبال تھے ٭٭٭

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 129 Articles with 120885 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.