نیے وزیر اعظم پاکستان سے نوجوان کیا سیکھ سکتے ؟

کامیابی اک مسلسل سفر ہے ۔ اسکی کوئی ایک منزل نہیں ہوتی ، بالکل ایسے ہی جیسے خان صاحب کا وزیراعظم بننا مقصد کے سفر کا اک اہم و بنیادی حصہ ضرور ہے مگر مکمل کامیابی نہیں ہے ۔ مکمل کامیابی تب ہو گی جب وہ اپنے وعدوں اور پارٹی منشور کے مطابق عمل کریں گے ۔ اپنے اس مقصد پر قائم رہیں گے جسکی بنیاد پر 22 سال پہلے رکھی تھی ۔

آپ لوگوں کے سیاسی و نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں ، ضرور رکھیے کہ یہی جمہوریت کا حسن ہے مگر آئیے فی الحال اس کو سائیڈ پر رکھتے ہوے صرف حوصلہ افزائی اور انسپریشن کے حوالہ سے عمران خان صاحب کے وزیراعظم بن جانے پر نظر دوہراتے ہیں جن سے آجکل کے نوجوانوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے تاکہ وہ مایوسی سے باہر نکل سکیں ۔

بڑی کامیابی کا حصول فوری طور پر کبھی بھی نہیں ہوتا ۔ جتنا اعلی مقصد ہوتا ہے، اتنا ہی وقت لگتا اور اللّه بہترین وقت پر ہی آپکو نتیجہ عطا کرتے ۔ آپ کے سامنے ہے کہ خان صاحب کے اس تاریخی لمحہ آنے میں ان کے 22 سال صرف ہوے ہیں ۔

آپ کا فوکس منزل پر ہونا چاہیے ۔ آپ وہاں تک جانے کے طریقہ جات میں تبدیلی کر سکتے ہیں ۔ مگر "گیو اپ" نہیں کرنا چاہیے ۔ کیا پتا کہاں سے نیا راستہ نکل آے ، نئی آسانی آ جائے۔

ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھر پور یقین ہونا چاہیے اور بے یقینی کا مستقل شکار نہیں ہونا چاہیے ۔ جو بھی ہو ، لوگوں کی منفی باتوں ، تنقید کو دل پر لیے بغیر سفر جاری رکھیں ۔

اپنے مقصد کو پانے کے لیے بہترین ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں ۔ آپ اکیلے کچھ بھی نہیں حاصل کر سکتے خاص طور پر جب مقصد بڑا ہو ۔ آپ بہترین لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر کام کریں ۔ کسی سے وقتی سمجھوتہ کرنے سے بھی گھبرائیں نہیں ۔

اپنی ناکامیوں سے شرمانا بھی نہیں اور گھبرانا بھی نہیں ۔ ان کا اعتراف کرتے آپ نیے سرے سے دوبارہ کوشش کسی بھی وقت شروع کر سکتے ہیں ، مگر اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ ۔

آپ اپنے موجودہ صلاحیت و وسائل کے ساتھ اپنے مقصد پر جت جائیں ۔ پرفیکٹ وقت و وسائل کا انتظار مت کریں ۔ آپ بسم اللّه کریں بس، اچھے اور ہم خیال لوگ اور وسائل خود بخود آپ کے ساتھ شامل ہوتے جائیں گے ۔

اپنی نیت کو ہمیشہ صاف اور ویژن کو کلیر رکھیں ۔ کیوں کرنا ؟ کس وجہ سے آپ جتے ہوے ہو ؟ ان جیسے سب سوالوں کے جوابات ہمہ وقت آپ کے شعور میں ہوں ۔

اگر کوئی غلط فیصلہ کر لیا ہے تو فوری واپسی کرنے پر شرمانا نہیں ۔ لوگ جو مرضی کہیں آپکو ، آپ نے نیے سرے سے صورت حال کا جائزہ لے کر فیصلہ پر نظر ثانی ضرور کرنی ہے ۔ جو فیصلہ آپ کو لگے کہ یہ آپکے مقصد کے مفاد میں ٹھیک نہیں تو لازمی یو ٹرن لے لیں ۔

اپنے اللّه سے مضبوط رشتہ جوڑ لیں ۔ آپ سے جو گناہ سر زرد ہوے اس پر سچی توبہ کرتے آگے بڑھیں ۔ ماضی کو ذہن پر سوار مت کریں ۔ لوگ آپکے ماضی کو سامنے بھی لائیں تو خاموش رہیں اور منزل پر فوکس کرتے آگے بڑھتے جائیں ۔ ان سے الجھیں مت ورنہ راستہ کھو بیٹھیں گے ۔

تو جانب یہ تھے چند اہم پوائنٹس جو اس تاریخی لمحہ کو دیکھتے ذہن میں آے جس کا خواب 22 سال پہلے خان صاحب نے دیکھا تھا ۔ اور تب ان کو پتا بھی نہیں تھا کہ اللّه نے 2018 کا سال اس منزل کے لیے چنا ہوا ہو گا ۔ میرے مطابق تو خان صاحب کی آج کی کامیابی اور بقیہ گزری زندگی نوجوانوں کے لیے بہت سبق آموز ہے اس لیے آپ سب اپنے اختلافات کو ایک سائیڈ پر رکھتے ان پر ضرور غور کریں ہو سکتا مزید نئی باتیں سیکھنے کو مل سکیں ۔

حرف آخر یہ کہ یاد رکھیں کہ کامیابی اک مسلسل سفر ہے ۔ اسکی کوئی ایک منزل نہیں ہوتی ، بالکل ایسے ہی جیسے خان صاحب کا وزیراعظم بننا مقصد کے سفر کا اک اہم و بنیادی حصہ ضرور ہے مگر مکمل کامیابی نہیں ہے ۔ مکمل کامیابی تب ہو گی جب وہ اپنے وعدوں اور پارٹی منشور کے مطابق عمل کریں گے ۔ اپنے اس مقصد پر قائم رہیں گے جسکی بنیاد پر 22 سال پہلے رکھی تھی ۔ دعا ہے اللّه خان صاحب کو اس اہم عھدے سے بھر پور انصاف کرنے کی ہمت عطا کرے تاکہ پاکستان خوشحالی کے راستہ پر گامزن ہو سکے آمین ۔

تحریر : میاں جمشید

لکھاری ، زندگی کے مشکل حالات کا مسکرا کر مقابلہ کرنے کے ساتھ رسک لینے اور ہمت سے آگے بڑھتے رہنے پر یقین رکھتے ہیں۔ کچھ نیا و منفرد کرنے اور سیکھنے سکھانے کا شوق بھی رکھتے ہیں۔ اسی لئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ کردار سازی ، ذہنی اصلاح اور مثبت طرز زندگی کے موضوعات پر حوصلہ افزاء و رہنمائی سے بھرپور مضامین لکھتے ہیں اور کونسلنگ کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی jamshades پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
 

Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 170531 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More