دنیا کے معروف کرکٹرز اور ان کا سیاسی کیریئر

image

ورلڈ کپ فاتح کپتان عمران خان جمعہ کو پارلیمنٹ سے پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں اور آج انہوں نے اپنے نئے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ عمران خان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ وزارت عظمٰی تک پہنچنے والے دنیا کے پہلے ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔ عمران خان کے علاوہ دنیا کے کئی اور معروف کرکٹرز بھی سیاست کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں- اسی حوالے سے ہم یہاں چند معروف کرکٹرز اور ان کے سیاسی کیریئر کا ذکر کریں گے-
 

image
سری لنکا کے سنتھ جے سوریا وہ واحد کرکٹر ہیں جو کرکٹ کھیلنے کے ساتھ اسمبلی ممبر اور پوسٹل سروس کے نائب وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان ارجنا رانا تنگا نے بھی ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں حصہ لیا اور انڈسٹریز، ٹورزم کے ڈپٹی منسٹر کے عہدے تک پہنجے۔
 
image
پاکستان کے فاسٹ بولر سرفراز نواز نے 1988 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دیے گئے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا تاہم وہ چار سو ووٹ سے ہار گئے۔ معروف پاکستانی کرکٹرز عامرسہیل نے پی ایم ایل نون اور سلیم ملک نے بھی پی ایم ایل ق جوائن کی تھی۔
 
image
بھارت کے سابق کپتان اظہرالدین مراد آباد سے الیکشن جیت کر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بنے جبکہ نوجوت سنگھ سدھو نے امرتسر سے 2004 میں بی جی پی کی ٹکٹ پر جیتے مگر ایک کیس میں سزا کے بعد مستعفی ہوئے اور سپریم کورٹ سے کلیئر ہو کر دوبارہ انتخاب لڑا اور کانگریسی امیدوار کو شکست دی۔
 
image
ایلک ڈگلس ہوم دس فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے واحد وزیراعظم ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈگلس ہوم نے 363 رنز بنائے اوروہ اتنے ہی دن انگلینڈ کے وزیراعظم بھی رہے۔ اس کے علاوہ ٹیڈڈیکسٹر 1964 کی ایشیز سیریز میں انگلینڈ کے کپتان تھے۔ وہ الیکشن کے لیے کپتانی سے دستبردار ہوئے لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا-
 
image
ویسٹ انڈین فاسٹ بولر ویزلے ہال سینٹ اور اسمبلی کے رکن رہے اور 1987 میں وزیر سیاحت کے فرائض انجام دیے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Cricketers inspire people with their hard work, passion, and determination to fight in order to achieve success. After having proven their worth on the cricket field, several cricketers jumped into the murky field of politics to start their second innings.