عیدالاضحیٰ، کیا آپ کے ساتھ بھی یہ دلچسپ چیزیں ہوتی ہیں؟

عیدالاضحیٰ کی تمام تر رونق خوبصورت اور پرکشش جانوروں سے ہوتی ہے- لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ عیدالاضحیٰ کا پہلا دن صبح جاگنے کے بعد سے لے کر رات سونے سے پہلے تک دیگر تہواروں کے مقابلے میں انتہائی منفرد واقع ہوتا ہے- جی ہاں عیدالاضحیٰ کے پہلے دن چند دلچسپ چیزیں ہر کسی کے ساتھ ضرور ہوتی ہیں-
 

image
عیدالاضحیٰ کی صبح گھر کے بڑے اپنے جانور کو قربانی سے قبل آخری مرتبہ ضرور دیکھنے کے لیے جمع ہوتے ہیں-
 
image
بچوں کے لیے یہ کسی حد تک دکھی تہوار بھی ہوتا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ آج ان کا پیارا جانور ذبح ہوگا- بعض بچے تو روتے ہوئے دن گزار دیتے ہیں-
 
image
ہر اس گھر کے باہر ہجوم ضرور لگ جاتا ہے جہاں قصائی کسی بڑے جانور یا اونٹ کو ذبح کرنے کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں- یہ بھی ایک دلچسپ صورتحال ہوتی ہے-
 
image
اس روز ہر ایک کو ایک اہم شخص کی شدت سے تلاش ہوتی یا انتظار ہوتا ہے اور وہ ہے “ قصائی “ جو کسی کا بھی وقت پر نہیں آتا- یہاں تک کہ موسمی قصائی بھی ہاتھ مشکل سے آتے ہیں-
 
image
جانور ذبح ہونے کے بعد سب سے مشکل مرحلہ گوشت کو رشتہ داروں میں تقسیم کرنے کا ہوتا ہے- ایسے میں گھر کے مختلف افراد دلچسپ طریقے سے الگ الگ راستوں کو آپس میں بانٹ لیتے ہیں اور اپنے راستہ میں آنے والے رشتہ داروں کو گوشت پہنچاتے ہیں-
 
image
جانور کے ذبح ہوتے ہی گھر کا ہر فرد اس انتظار میں ہوتا کہ اب اس گوشت کا جلد ہی کوئی لذیز کھانا تیار کر کے ان کی بھوک مٹائی جائے-
 
image
ایک دلچسپ چیز یہ بھی ہوتی ہے کہ عید سے قبل جو بکرا ہمیں معصوم اور پیارا لگتا ہے وہ عید کے دن ہمیں انتہائی مزیدار اور ذائقے دار معلوم ہوتا ہے-
 
image
ایک دلچسپ صورتحال خاتونِ خانہ کے ساتھ بھی اس وقت پیش آتی ہے جب ان کا عید سے قبل سلم اور اسمارٹ دکھائی دینے والا ریفریجریٹر عید کے دن وزن میں اضافے کی شکایت کرتا نظر آتا ہے- اور خواتین پھر بھی اس میں مزید گوشت رکھنے کی کوشش کررہی ہوتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Eid-ul-Azha is one of the busiest days of the Muslim Calendar. At the end of eid day there is an aroma of a barbecue party and that means it is packed with LOTS AND LOTS OF DELICIOUS FOOD.