کتابی پیشنگوئیاں جو سچ ثابت ہوئیں

ہر سال بڑی تعداد میں کتابیں شائع ہوتی ہیں اور یہ ایک فطرتی بات ہے کہ بعض اوقات ان کتابوں میں ایسی معلومات درج ہوتی ہے جو کہ بظاہر ناممکن ہوتی ہے  یا پھر اس کا موجودہ دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا- تاہم اگر ہم کتابوں کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ ماضی میں ایسی کتابیں بھی لکھی گئی ہیں جن کے مصنفین نے اس وقت کتابوں میں اپنے جن خوابوں یا نظریات کا ذکر پیشنگوئی کی صورت میں کیا بعد میں وہ سچ ثابت ہوئیں- اس وقت کتابوں میں لکھی گئی چند افسانوی باتوں نے بعد میں حقیقت کا روپ دھار لیا- ایسی ہی چند ناقابلِ یقین کتابی پیشنگوئیاں کا ذکر مندرجہ ذیل میں موجود ہے جو بعد میں سچ ثابت ہوئیں-


Mars has two moons
جوناتھن سوفٹ نے 1735 میں شائع ہونے والی اپنی کتاب 'Gulliver's Travels,' میں مریخ پر 2 چاند کی موجودگی کا ذکر کیا تھا- کتاب میں لکھی یہ بات اس وقت درست ثابت ہوئی جب 142 سال بعد 1872 میں مریخ پر واقعی دو چاند دریافت ہوئے-

image


Electric submarines
Jules Verne کے ناول '20'000 Leagues Under the Sea,' میں ایسی آبدوزوں کے استعمال کا ذکر ملتا ہے جو بجلی سے چلتی ہے- اس ناول کے شائع ہونے کے 90 سال بعد 1960 میں بجلی سے چلنے والی آبدوزوں نے حقیقت کا روپ دھار لیا-

image


Credit cards
کریڈٹ کارڈز کی پیشنگوئی 1950 میں ان کی ایجاد سے 62 سال قبل ہی کردی گئی تھی- Edward Bellamy کی کتاب 'Looking Backwards,' میں مصنف نے ایسے ہی کارڈوں کے استعمال کے بارے میں بات کی تھی- یہ کتاب 1888 میں شائع ہوئی تھی-

image


Messages in the sky
مصنف Jules Verne کی 1889 میں شائع ہونے والی ایک کتاب 'In The Year 2889' میں جہاز کی آسمان پر پیغام درج کرنے والی صلاحیت کی پیشنگوئی کی گئی تھی- اور اس کا حقیقی مظاہرہ 25 سال بعد 1915 میں سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والے ایک شو کے دوران کیا گیا-

image


Automatic doors
1899 میں شائع ہونے والی ایک کتاب 'The Sleeper Wakes,' خودکار دروازوں کے نظریے پر مشتمل تھی- اس کتاب کے مصنف H.G.Wells جنہوں نے قدیم دور میں خودکار دروازوں کی بات کی تھی- اور یہ خودکار دروازے 1960 میں ایجاد کیے گئے تھے-

image


Tanks
H.G.Wells کی ہی ایک اور کتاب 'The Land Ironclads,' جو کہ 1903 میں شائع ہوئی میں ہمیں جنگی ٹینکوں کا ذکر ملتا ہے- اور حقیقت میں یہ ٹینک کتاب کے شائع ہونے کے 13 سال بعد پہلی جنگِ عظیم میں استعمال کیے گئے تھے-

image

Solar energy
Hugo Gernsback نے اپنی کتاب 'Ralph 124C 41+,' میں شمسی توانائی کے استعمال کیا ذکر کیا تھا- یہ کتاب 1911 میں شائع کی گئی تھی اور اس کے 67 سال بعد 1978 میں پہلا شمسی توانائی سے چلنے والا کیلکولیٹر ایجاد کیا گیا-

image

Atomic bombs
H.G.Wells کے 1914 میں شائع ہونے والے ناول 'The World Set Free' میں ایٹم بم کے استعمال کی پیشنگوئی کی گئی تھی- 31 سال بعد 1945 میں پہلا ایٹم بم جاپان پر پھینکا گیا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

With the amount of books published every year, it is only natural that some will contain information considered to be absurd and impossible. However, history shows us that some of the most respected authors dreamed and wrote about things that at the time, were nothing more than fiction but later became reality. Discover the most incredible examples of this in the following gallery!