اڑن طشتریوں کے لیے “ لینڈنگ پیڈ “ کی تعمیر کس کے حکم پر؟

ارجنٹینا کے صحرا کے وسط میں ایک شخص نے اڑن طشتریوں کے زمین پر اترنے کے لیے “ landing pad “ تعمیر کیا ہے- اور اس شخص کا دعویٰ ہے کہ اسے اس “ لینڈنگ پیڈ “ کی تعمیر کی ہدایات خود خلائی مخلوق نے دی تھیں-

یہ لینڈنگ پیڈ سفید اور براؤن رنگ کے پتھروں کی مدد سے ایک ستارے کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے اور اسے 'ovniport' کا نام دیا گیا ہے- اڑن طشتریوں کے لیے یہ یہ لینڈنگ پیڈ ارجنٹینا کے صوبے سالٹا کے قصبے Cachi میں واقع ہے-
 

image


واضح رہے کہ یہ صحرا گزشتہ چند دہائیوں سے اڑن طشتریوں کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے- یہاں سے متعدد بار اڑن طشتریوں کو دیکھے جانے یا نامعوم اشیاﺀ کی پرواز اور غیر واضح نظاروں کے حوالے سے خبریں موصول ہوئی ہیں-

اس انوکھے کام کو سرانجام دینے والا شخص سوئس باشندہ ہے اور اسے Werner Jaisli کے نام سے جانا جاتا ہے-

اس لینڈنگ پیڈ کو دیکھنے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس مقام پر آرہی ہے اور یہ کوئی حیرانی کی بات بھی نہیں ہے کیونکہ اس لینڈنگ پیڈ کا انتہائی شاندار انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے- اس کی خوبصورتی کا اندازہ آپ یہاں دی گئی ان تصاویر سے بھی لگا سکتے ہیں جو فضا سے لی گئی ہیں-
 

image


لینڈنگ پیڈ کی تعمیر کے حوالے سے Jaisli کا کہنا ہے کہ انہیں خلائی مخلوق کی جانب سے “ ٹیلی پیتھک “ پیغامات موصول ہوئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں زمین پر ایک ایسے مقام کی ضرورت ہے جہاں وہ اپنی اڑن طشتری اتار سکیں-

Jaisli نے ارجنٹینا کے اخبار El Tribuno کو بتایا کہ “ سال 2008 میں ایک اڑن طشتری آئی تھی جو کہ ہمارے سر 100 میٹر کی بلندی پر تھی اور اس سے انتہائی تیز روشنی نکل رہی تھی- اس کی خاص قسم کی تیز روشنی میں ہم ایک دوسرے کو دیکھ سکتے تھے“-

“ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی زیادہ روشنی نے آنکھوں پر کوئی اثر نہیں کیا- البتہ اس وقت میرے دماغ نے ابلنا شروع کردیا- خلائی مخلوق نے ٹیلی پیتھک کے ذریعے مجھے ائیرپورٹ کی تعمیر کا حکم دیا“-

Jaisli کے مطابق انہوں نے اسی وقت سے ایک ایسے ستارے پر کام شروع کردیا جس کے 36 کونے ہیں اور اس قطر 48 میٹر ہے-
 

image

Jaisli اس کے علاوہ بھی سال 2012 میں ایک چھوٹا سا ستارہ تعمیر کر چکے ہیں-

سیاحوں کے علاوہ یہ مقام ایسے لوگوں کے درمیان بھی مقبول ہورہا ہے جو اڑن طشتریوں کے وجود پر یقین رکھتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ دوسری دنیا کی مخلوق سے بھی رابطہ ممکن ہے اور اس میں ضرور کامیابی ملے گی-

تاہم ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ اس لینڈنگ پیڈ کی تعمیر کے بعد Jaisli کو یہاں دوبارہ نہیں دیکھا گیا- لیکن یہ بھی واضح نہیں ہے کہ وہ کہاں گئے البتہ مقامی افراد یہ مذاق ضرور کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ Jaisli کو خلائی مخلوق نے ہی اغواﺀ کر لیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

This fascinating 'UFO landing pad' has been built in the middle of the Argentinian desert by a man who claimed aliens told him to construct it. It's a collection of white and brown rocks in the shape of a star, known as an 'ovniport' - and it appeared in the small town of Cachi in the province of Salta.