پاکستانیوں کیلئے روسی ’ 'آرڈر آف فرینڈ شپ‘ اعزاز کیوں؟

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کوہ پیما ایلگزینڈر گوکوف کو ریسکیو کرنے والے 4 پاکستانیوں کو ’آرڈر آف فرینڈشپ‘کے ' اعزاز سے نوازاگیا ہے۔

روسی اخبارکے اعلامیے کے مطابق رواں برس جولائی میں روسی کوہ پیما کو ریسکیو کرنے والے 'قاضی محمد، عابد رفیق، محمد انزہم رفیق اور فخر عباس کوآپریشن میں حصہ لینے پر’ آرڈر آف فرینڈشپ ‘اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
 

image


واضح رہے کہ روسی کوہ پیما ایلگزینڈر گوکوف کو 31 جولائی کو ریسکیو کیا گیا تھا جو 25 جولائی سے 20 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر لاتوک پیک پر پھنسے ہوئے تھے۔

کوہ پیما کے پاس 3 روز سے کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہوگئی تھیں اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیے گئے انتہائی مشکل آپریشن کے بعد ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

بشکریہ: جنگ

YOU MAY ALSO LIKE:

Back in July, a team of Pakistan Army rescued a Russian mountaineer, Alexander Gukov, stranded on the Latok 1 mountain peak of the Karakoram Range. For Pakistan Army soldiers who rescued the Russian mountaineer, the Russian President Vladimir Putin has awarded the ‘Order of Friendship’ to the four rescuers.