واٹس ایپ کے استعمال پر دلہن کو چھوڑ دیا

 

شمالی انڈیا کی ریاست میں ایک دولہے نے عین شادی کے دن دلہن کو چھوڑ دیا۔

دولہے نے الزام لگایا تھا کہ دلہن میسجنگ سروس واٹس ایپ پر بہت وقت ضائع کرتی ہے۔ تاہم دلہن نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

دلہن کا تعلق امروہہ ضلعے کے ایک گاؤں سے ہے، اور اب اس کے خاندان نے دولہے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ دولہے نے جہیز میں بڑی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

واٹس ایپ انڈیا میں بےحد مقبول ہے اور اس کے 20 کروڑ سے زیادہ صارف ہیں۔ تاہم حالیہ مہینوں میں اس کی سروس تنازعے کا شکار ہو گئی ہے کیوں کہ حکومتی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اسے بےبنیاد افواہیں پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جس سے تشدد کو فروغ ملتا ہے۔


Partner Content: BBC URDU

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
09 Sep, 2018 Total Views: 1596 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
A family hailing from India's state of Uttar Pradesh has called off their son's marriage to a girl over her 'excessive use of WhatsApp'. The wedding was to take place on September 5, 2018.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB